قومی

PM Modi on Rahul Gandhi:کانگریس پارٹی مسلمانوں کو ریزرویشن دے گی،راہل گاندھی کے 10 سال پرانے ویڈیو پر پی ایم مودی کا سخت جواب

لوک سبھا انتخابات کے درمیان سوشل میڈیا پر کئی ویڈیو وائرل ہو رہی ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ان میں سے ایک ویڈیو کا ذکر کیا ہے۔ وائرل ویڈیو پر پی ایم مودی نے راہل گاندھی کو سخت تنقیدوں کا نشانہ بنایا ہے۔ دراصل راہل گاندھی کی ایک 11-12 سال پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی رفتار سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو کا تذکرہ کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا ’’ابھی میں نے سوشل میڈیا پر کانگریس کے شہزادے کی ایک ویڈیو دیکھی ہے۔ یہ معاملہ بہت سنگین ہے۔ میں آپ کو سب بتاتا ہوں۔ میری اس بات پر غور کریں۔ میں یہ بات خاص طور پر میڈیا والوں سے کہتا ہوں۔

جن میڈیا والوں نے ان انتہا پسند فرقہ پرستوں کی چمڑی بچانے کا کام کیا ہے وہ بھی کان کھول کر سن لیں۔ یہ ویڈیو 11-12 سال پرانی ہے۔ راہل گاندھی کا جواب دیتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ یہ کانگریس کے شہزادے کی ویڈیو ہے۔ اس ویڈیو میں کانگریس کے شہزادہ کہہ رہے ہیں کہ کانگریس پارٹی مسلمانوں کو ریزرویشن دے گی۔

وائرل ویڈیو میں راہل گاندھی نے کیا کہا؟
دراصل راہل گاندھی کی ایک پرانی ویڈیو اچانک سوشل میڈیا پر وائرل ہونے لگی۔ جس میں راہل گاندھی سماج وادی پارٹی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہہ رہے ہیں، ‘ریزرویشن کا مسئلہ اٹھایا۔ ملائم سنگھ یادو تین بار وزیر اعلیٰ بنے۔ ایک بار بھی ریزرویشن کی بات نہیں کی۔ پریس نے ان سے پوچھا کہ وہ ریزرویشن کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔ گویا اس  سوال کے بعد کچھ دیر  کیلئے خاموشی چھا جاتی ہے، پھر دو تین بار پوچھا جاتا۔

 جیسے کانگریس پارٹی کرتی ہے – منموہن سنگھ جی اٹھ کھڑے ہوتے ہیں۔ کہتے ہیں بھائی ہم نے کرنا ہے، ہم کریں گے۔ مسلم بھائیوں کو ریزرویشن دیں گے۔ ان کو بھی ریزرویشن میں شامل کریں گے۔ ملائم سنگھ جی کھڑے ہوتے ہیں اور کہتے ہیں بھائی اگر میں وہاں ہوتا تو اور بھی زیادہ کرتا۔ لیکن آپ  تین بار سی ایم تھے، آپ  نے ایسا کیوں نہیں کیا؟

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

5 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

6 hours ago