قومی

PM Modi offers tributes to Balasaheb Thackeray on birth centenary: وزیر اعظم نے بالا صاحب ٹھاکرے کو ان کےیوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

شیوسینا کے بانی اور مہاراشٹر کی سیاست میں گہرا اثر چھوڑنے والے بالاصاحب ٹھاکرے کی آج 23 جنوری کو جینتی منائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات اور وژن کو یاد کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بالاصاحب ٹھاکرے ایسی عظیم شخصیت تھے، جنہوں نے مہاراشٹر کے سماجی اور سیاسی منظرنامے کو مضبوط شکل دی۔

وزیر اعظم مودی نے اپنے پیغام میں کہا کہ بالاصاحب ٹھاکرے کی پیدائش کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر وہ ایک ایسی عظیم ہستی کو نمن پیش کرتے ہیں، جنہوں نے نہ صرف سیاست بلکہ معاشرے کے مختلف شعبوں میں گہرا اثر ڈالا۔ انہوں نے کہا کہ بالاصاحب اپنی تیز ذہانت، شاندار خطابت اور مضبوط نظریات کے
لیے جانے جاتے تھے اور عوام کے ساتھ ان کا ایک خاص اور منفرد رشتہ تھا۔

وزیراعظم مودی کے مطابق سیاست کے ساتھ ساتھ بالاصاحب ٹھاکرے کو ثقافت، ادب اور صحافت سے بھی گہری دلچسپی تھی۔ ایک کارٹونسٹ کی حیثیت سے ان کا سفر اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ سماج پر گہری نظر رکھتے تھے اور مختلف مسائل پر بے خوف انداز میں اپنی رائے پیش کرتے تھے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ بالاصاحب کے وژن سے تحریک لے کر مہاراشٹر کی ترقی کے لیے مسلسل کام کیا جاتا رہے گا۔

ملک بھر کے لیڈروں کی جانب سے بھی عقیدت کے پھول

بالاصاحب ٹھاکرے کی جینتی پر ملک کے کئی سرکردہ لیڈروں نے بھی انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ بالاصاحب ٹھاکرے کے نظریات میں قوم کو اولین حیثیت حاصل تھی اور وہ حقیقی معنوں میں قوم کے پجاری تھے۔ انہوں نے ان کی جینتی پر انہیں عاجزانہ خراجِ عقیدت پیش کیا۔

مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ موہن یادو نے اپنے پیغام میں کہا کہ بالاصاحب ٹھاکرے ایک مضبوط قوم پرستانہ نظریے کی علامت تھے۔ ان کی زندگی محروم طبقات، مزدوروں اور غریبوں کے حقوق کے لیے وقف رہی، جو حوصلے، خودداری اور بے باک قومی خدمت کی ایک مثال ہے۔

مہاراشٹر کے نائب وزیرِ اعلیٰ ایکناتھ شندے نے بالاصاحب ٹھاکرے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پیدائش کی صد سالہ تقریبات کے آغاز کے موقع پر وہ ان کی مقدس یاد کو عاجزانہ خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

وہیں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے کہا کہ بالاصاحب ٹھاکرے نے ہمیشہ مہاراشٹر کے مفادات پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ اختلافات کے باوجود وہ اپنی بات بے خوفی سے رکھتے تھے اور یہی ان کی سب سے بڑی پہچان تھی۔ ان کے مطابق سیاست میں اختلاف ہو سکتا ہے، مگر ذاتی تلخی نہیں ہونی چاہیے۔ بالاصاحب ٹھاکرے کی جینتی پر انہیں پورے احترام کے ساتھ یاد کیا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Governor of Karnataka meets PM Modi: کرناٹک کی گورنر ڈاکٹر سدھا یادو نے صدر مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی سے کی ملاقات

گورنر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ڈاکٹر سدھا یادو کی وزیر اعظم نریندر مودی سے…

20 minutes ago

Dindori News: آخر کب جاگے گا انتظامیہ؟ حاملہ خاتون کو تیز بہاؤ والی ندی پار کرنے پر ہونا پڑا مجبور، اہل خانہ جھولی میں بٹھا کر لے گئے

مدھیہ پردیش کے ڈنڈوری میں بنیادی سہولیات کی کمی کی ایک افسوسناک تصویر سامنے آئی…

2 hours ago

یوپی میں احتجاج کرنے پر نہیں ملے گی سرکاری نوکری؟ کیریکٹر کی تصدیق کے لئے سخت اصول جاری

نئے ضابطوں میں یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ کسی امیدوارکے خلاف محض ایف…

2 hours ago

Home Minister Amit Shah: سائیکلون ’ارنب‘ پر وزیر داخلہ امت شاہ کی 4 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ سے بات، ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آندھرا پردیش، پڈوچیری، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ کے وزرائے…

3 hours ago