قومی

PM Modi meets with Prime Minister of the UK: وجے مالیا-نیرو مودی کی مشکلات میں ہوسکتا ہے اضافہ،پی ایم مودی نے برطانوی وزیر اعظم سے ملاقات کر اٹھایا یہ مسئلہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ریو ڈی جنیرو، برازیل میں جی-20  سربراہی اجلاس کے موقعے پر برطانیہ کے وزیر اعظم  کیئر اسٹارمر سے ملاقات کی۔ یہ دونوں وزرائے اعظم کے درمیان  پہلی ملاقات تھی۔ وزیر اعظم نے وزیر اعظم اسٹارمر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ وزیر اعظم اسٹارمر نے بھی وزیر اعظم کو ان کی تاریخی تیسری میعاد کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دوطرفہ تعلقات میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، دونوں وزرائے اعظم نے معیشت، تجارت، نئی اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز، تحقیق اور اختراع، گرین فائنانس اور عوام کے درمیان روابط کو مضبوط کرنے کے ساتھ ہندوستان-برطانیہ جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کو مستحکم  کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔  انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور بشمول بین الاقوامی اور علاقائی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے آزاد تجارتی معاہدے کے مذاکرات کو جلد از جلد دوبارہ شروع کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور مذاکراتی ٹیموں کی صلاحیت پر اعتماد کا اظہار کیا، بقیہ مسائل کو باہمی اطمینان کے ساتھ حل کیا جائے گا، جس کے نتیجے میں ایک متوازن، باہمی طور پر فائدہ مند اور آزاد تجارتی معاہدے کو آگے بڑھایا جاسکے۔بڑھتے ہوئے دوطرفہ اقتصادی اور کاروباری تعلقات کی روشنی میں اور برطانیہ میں ہندوستانی کمیونٹی کی قونصلر ضروریات کو بہتر طریقے سے پورا کرنے کے مقصد سے دونوں فریقوں کے درمیان مزید مشغولیت کے وسیع مواقع کو تسلیم کرتے ہوئے، وزیر اعظم مودی نے برطانیہ کے  بیلفاسٹ اور مانچسٹر میں ہندوستان کے  دو نئے قونصل خانوں  کے قیام کا اعلان کیا ۔

وزیر اعظم اسٹارمر نے اس اعلان کا خیر مقدم کیا۔وزیر اعظم نے برطانیہ میں ہندوستان سے معاشی مجرموں کے مسئلے کو حل کرنے کی اہمیت کو نوٹ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے نقل مکانی اور نقل و حرکت سے متعلق امور پر پیش رفت کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔ایسے میں مفرور وجے مالیا اور نیرو مودی کی مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے، پنجاب نیشنل بینک معاملے میں نیرو مودی کے خلاف بھی تفتیش جاری ہے۔ نیرو مودی نے برطانیہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے۔ وہیں وجے مالیا کو بھی بھگوڑا قرار دیا جا چکا ہے اور وہ بھی  اس وقت برطانیہ میں ہیں۔دونوں قائدین نے اپنے وزراء اور سینئر عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ مختلف مفاہمتوں پر تیزی سے عمل آوری کی سمت کام کریں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Akhilesh Yadav on Police Custody Death Case: سنبھل میں پولیس حراست میں ہوئی موت پراکھلیش یادو نے بی جے پی کو گھیرا، کہہ دی یہ بڑی بات

سماجوادی پارٹی کے قومی صدراکھلیش یادونےسنبھل میں پولیس حراست میں ہوئی مبینہ موت کے معاملے…

3 minutes ago

Reliance Smart Bazaar’s Sale: ریلائنس کےاسمارٹ بازار کی ‘فُل پیسہ وصول’ سیل

فُل پیسہ وصول سیل میں، صارفین کوزبردست رعایتی مواقع ملیں گے، جیسے صرف 799 روپئے…

20 minutes ago

BJP Manifesto 2.0 for Delhi Elections: امیدواروں کو 15 ہزار، دلت طلباء کے لیے وظیفہ اسکیم… بی جے پی نے سنکلپ پتر-2 میں کئے یہ وعدے

انوراگ ٹھاکر نے بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس کا وعدہ کیا اور کہا کہ اگر…

26 minutes ago

Shraddha clicked a picture with Siddhant: شردھا نے سدھانت کے ساتھ کلک کرائی تصویر، کیپشن میں لکھا، ’گوگو کے بچے دیکھو کتنے اچھے‘

اداکار شکتی کپور نے 1994 میں سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی ’انداز اپنا اپنا‘…

1 hour ago

Delhi Election 2025: کانگریس کے مقامی لیڈران میں جوش و خروش کی کمی، راہل اور پرینکا ہوئے برہم، بنائی یہ حکمت عملی

راہل کی ریلی (23 جنوری)  کو مسلم محلہ مصطفی آباد میں منعقد کی  جائے گی۔…

1 hour ago