قومی

PM Modi Meets Singapore PM Wong: وزیر اعظم مودی نے دہلی میں سنگاپور کے ہم منصب لارنس وونگ کے ساتھ کی دو طرفہ ملاقات، تعلقات کی مضبوطی پر کیا تبادلۂ خیال

وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو دہلی کے حیدرآباد ہاؤس میں سنگاپور کے وزیر اعظم لارنس وونگ کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی و عالمی امور کے ساتھ ساتھ دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس سے قبل وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بھی پی ایم وونگ سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر گفتگو کی۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر وزیر خارجہ جے شنکر نے لکھا کہ ’’سنگاپور کے وزیراعظم لارنس وونگ سے ملاقات خوش گوار رہی۔ ان کا ہمیشہ سے بھارت-سنگاپور تعلقات کو فروغ دینے میں تعاون قابلِ قدر ہے۔ پُرامید ہوں کہ ان کی وزیر اعظم مودی سے گفتگو دونوں ممالک کے تعلقات کا نیا نقشہ طے کرے گی۔‘‘ پی ایم وونگ نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ انھوں نے جے شنکر کے ساتھ علاقائی و عالمی حالات پر بات چیت کی اور بھارت-سنگاپور تعاون میں پیش رفت کو سراہا۔ اس کے علاوہ اپنے دورۂ دہلی کو ’’ایک مؤثر آغاز‘‘ قرار دیتے ہوئے پی ایم وونگ نے کہا کہ گزشتہ شب وہ سنگاپور کے شہریوں اور دوستوں کے ہمراہ ’’SG60‘‘ استقبالیہ میں شریک ہوئے، جس میں بھارت کے مختلف شہروں جیسے چنئی، ممبئی اور دیگر علاقوں سے لوگ شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ سنگاپور کے وزیر اعظم منگل کو تین روزہ دورے پر بھارت پہنچے۔ بدھ کو انھوں نے بی جے پی کے صدر اور مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا سے ملاقات کی، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید قربت آئی۔ اسی روز وونگ اور ان کی اہلیہ نے راج گھاٹ جا کر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے اس موقع پر لکھا کہ ’’سنگاپور کے وزیر اعظم لارنس وونگ نے راج گھاٹ جا کر مہاتما گاندھی کو خراج پیش کیا۔ بَاپو کے سچائی اور عدم تشدد کے آفاقی نظریات آج بھی ہماری رہنمائی کرتے ہیں۔‘‘ اپنے دورے کے پہلے دن وونگ نے مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن سے بھی ملاقات کی، جہاں دونوں رہنماؤں نے جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط بنانے، بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، فن ٹیک، مہارت سازی، پائیداری، صحت اور روابط جیسے اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

این آئی اے کیس میں پانچ سال سے زائد عرصے سے زیرحراست محمد شہزاد کمال کو دہلی ہائی کورٹ سے ملی ضمانت

یہ ضمانت ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) کی جانب…

24 minutes ago

Asian Games 2026: انکش پنگھال کا گولڈن پنچ، 6میڈل کے ساتھ ہندوستان کی باکسنگ مہم ختم

انکش پنگھال کے گولڈ کے ساتھ ہی ایشیئن گیمز 2026 میں ہندوستان کی باکسنگ مہم…

41 minutes ago

Gold Smuggling Case: رانیہ راؤ پر پھر کسا شکنجہ، چاروں ملزمان پرتقریباً 270 کروڑ روپے جرمانہ

الزام ہے کہ سونا جسم کے مختلف حصوں، کپڑوں اور جوتوں میں چھپا کر ہندوستان…

1 hour ago