قومی

PM Modi Meets Rolls Royce: بھارت ہوگا رولز رائس کا ’ہوم مارکیٹ‘، سی ای او نے وزیراعظم مودی سے کیا بڑا وعدہ

وزیراعظم نریندر مودی نے رولز رائس کے سی ای او تُوفان ایرگِن بِلگِچ سے ملاقات کی ہے۔ کمپنی بھارت میں اپنے گلوبل کیپیبیلٹی سینٹر کو وسعت دے گی اور دفاعی شعبے میں سرمایہ کاری کرے گی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے رولز رائس کے سی ای او تُوفان ایرگِن بِیلگِچ سے ملاقات کی اور کہا کہ بھارت میں سرگرمیوں کے دائرۂ کار کو بڑھانے اور ملک کے اختراعی و متحرک نوجوانوں کے ساتھ شراکت داری کے لیے رولز رائس کے جوش و جذبے کا وہ خیرمقدم کرتے ہیں۔

بھارت میں بنے گا سب سے بڑا سینٹر

رولز رائس نے بھارت کے لیے ایک پُرعزم روڈ میپ تیار کیا ہے۔ سی ای او ایرگِن بِیلگِچ نے وزیراعظم مودی کے ساتھ ملاقات میں بتایا کہ کمپنی ’وکست بھارت‘ کا حصہ بننے کے لیے تین بڑے اقدامات کرنے جا رہی ہے۔ اس کے تحت رولز رائس اپنے بھارت میں قائم گلوبل کیپیبیلٹی سینٹر (GCC) کو دنیا کا سب سے بڑا سینٹر بنانے جا رہی ہے۔

اس کے علاوہ:پیچیدہ مینوفیکچرنگ کے شعبے میں بھارت کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔ اعلیٰ قدر والی انجینئرنگ صلاحیتوں کو بھارت کے اندر ہی فروغ دیا جائے گا۔

آب، خشکی اور فضا میں شراکت داری

سی ای او ایرگِن بِیلگِچ نے کہا کہ ہم بھارت کو رولز رائس کا ’ہوم مارکیٹ‘ بنانے کے لیے گہری خواہش رکھتے ہیں۔ فضائی، زمینی اور بحری شعبوں میں ہماری جدید ٹیکنالوجیز بھارت کو اسٹریٹجک مضبوطی فراہم کریں گی۔ کمپنی کا مقصد شہری ہوابازی، دفاع اور توانائی کے شعبوں میں بھارت کی خود کفالت کو فروغ دینا ہے۔یہ اقدام ’انڈیا-یو کے وژن 2035‘ اور حال ہی میں طے پانے والے بھارت-برطانیہ تجارتی معاہدوں کے عین مطابق ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Balendra Shah India Visit: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ آج پہنچیں گے بھارت، پیر کو وزیر اعظم مودی کے ساتھ ہوگی اہم ملاقات

بھارتی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت اور نیپال کے درمیان…

2 minutes ago

Rajasthan Road Accident: راجستھان میں دو خوفناک سڑک حادثے، 12 افراد جاں بحق، ایک ہی خاندان کے 9 افراد کی موت

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، حادثے کی ممکنہ وجہ ڈرائیور کو نیند کی جھپکی آنا بتائی…

1 hour ago

Delhi AQI Today: دہلی کی فضا میں گھلا زہر، کئی علاقوں میں سانس لینا دشوار، جانئے کہاں کتنا ہے اے کیو آئی

فی الحال دہلی-این سی آر میں گریڈیڈ رسپانس ایکشن پلان (جی آر اے پی) کے…

2 hours ago

Cricketer Yuzvendra Chahal Joins BJP: بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل نے سیاست میں رکھا قدم، بی جے پی میں شمولیت کے بعد ملی بڑی ذمہ داری

بھارتی کرکٹ ٹیم کے معروف اسپنر یوزویندر چہل کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)…

11 hours ago