قومی

PM Modi meets BRICS Bank President Dilma Rousseff: وزیر اعظم مودی کی برکس بینک کی صدر دلما روسیف سے ملاقات، ترقیاتی تعاون پر زور

ریو ڈی جنیرو میں منعقدہ سترہویں برکس سربراہی اجلاس کے درمیان ایک اہم اقدام کے طور پر وزیر اعظم مودی نے برازیل کی سابق صدر اور برکس کے ’’نیو ڈیولپمنٹ بینک‘‘ کی موجودہ صدر دلما روسیف سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دلما روسیف کے ساتھ انھوں نے ’’نتیجہ خیز‘‘ بات چیت کی۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی تصویر

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اس اہم ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے لکھا کہ ’’نیو ڈیولپمنٹ بینک کی صدر اور برازیل کی سابق صدر دلما روسیف کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت۔‘‘ اس ملاقات کے دوران دونوں لیڈران نے ترقی پذیر ممالک کو مالی امداد کی فراہمی، بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی فنڈنگ اور گلوبل ساؤتھ کی اقتصادی ترقی پر تبادلۂ خیال کیا۔

وزیر اعظم مودی نے نیو ڈیولپمنٹ بینک میں ہندوستان کے کردار کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا اور ماحولیاتی استحکام، قابلِ تجدید توانائی، اور ڈیجیٹل معیشت جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ وہیں دلما روسیف نے بھارت کی ترقیاتی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ بینک جنوبی ایشیا میں پائیدار ترقیاتی اہداف کے لیے ہندوستانی  منصوبوں کو ترجیح دے گا۔ یہ ملاقات برکس ممالک کے اندر باہمی اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کی ایک اہم کوشش کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔

چِلی کے صدر سے بھی کی ملاقات

دریں اثنا وزیر اعظم مودی نے چِلی کے صدر گیبریل بورِک فونٹ سے بھی ملاقات کی۔ انھوں نے لکھا کہ ’’ریو میں برکس سربراہی اجلاس کے دوران چِلی کے صدر گیبریل بورِک فونٹ سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔ ہندوستان اور چِلی دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہوتی جارہی ہے‘‘۔ یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات اور مضبوط ہوتے رشتوں کی عکاس ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Delhi Air Quality: دہلی کی ہوا پھر ہوئی زہریلی، اکتوبر کا پہلا ہفتہ 3 سال میں سب سے زیادہ آلودہ، اوسط اے کیو آئی 171 ریکارڈ

مانسون کی رخصتی کے ساتھ دارالحکومت کی فضائی آلودگی میں اضافہ، 2025 کے مقابلے اس…

5 hours ago

Rahul Gandhi First Reaction After Detained: حراست سے رہائی کے بعد راہل گاندھی کا پہلا ردعمل، کہا-پارلیمنٹ، سڑک اور جنتر منتر پر مضبوطی سے ڈٹے ہیں‘

الیکشن کمیشن کے معاملے پر انڈیا اتحاد کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج دوسرے روز بھی…

5 hours ago

Smriti Mandhana: کپتانی ملنے کے بعد اسمرتی مندھانا کا ہرمن پریت کور کے نام پیغام، کہا- مل کر مزید کامیابیاں حاصل کریں گے

بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کی نئی کپتان اسمرتی مندھانا نے سابق کپتان ہرمن پریت کور…

6 hours ago

Ajit Agarkar Farewell: ’تاریخ آپ کے ساتھ زیادہ نرمی برتے گی‘، اگرکر کی رخصتی پر گمبھیر کے ایک جملے نے کھینچی توجہ

اجیت اگرکر: چیف سلیکٹر کے عہدے سے اجیت اگرکر کے ہٹنے کے بعد گوتم گمبھیر…

6 hours ago

CM Hemant Soren Mother Passes Away: جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی والدہ روپی سورین کا انتقال، سیاسی حلقوں میں سوگ کی لہر

روپی سورین کے انتقال کی خبر سامنے آتے ہی جھارکھنڈ کے سیاسی اور سماجی حلقوں…

6 hours ago

Russia-Ukraine War: روس کا بڑا فضائی حملہ، کیف سمیت 12 علاقوں میں تباہی، 4 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک

روس-یوکرین جنگ: روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت کئی شہروں اور…

7 hours ago