نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے حال ہی میں بلائنڈ ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ جیت کر ملک کا نام روشن کرنے والی ہندوستان کی بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم سے نئی دہلی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ٹیم کی چیمپئن خواتین کھلاڑیوں نے وزیراعظم کے ساتھ اپنے یادگار اور جذباتی تجربات شیئر کیے۔ وزیراعظم مودی نے ٹیم کی میزبانی کرتے ہوئے اسے ’’ملک کے لیے فخر کا لمحہ‘‘ قرار دیا اور کھلاڑیوں کے حوصلے، محنت اور کامیابی کی دل کھول کر تعریف کی۔
وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلائنڈ ویمنز کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں تاریخی جیت نے نہ صرف کھیل کی دنیا میں نئی مثال قائم کی ہے، بلکہ لاکھوں نوجوانوں کو حوصلہ اور امید بھی دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات ان کے لیے ایک خاص اور یادگار لمحات میں سے ایک ہے، کیونکہ اس ٹیم نے ثابت کیا ہے کہ اگر ارادہ پختہ ہو اور منزل کا یقین ہو تو کوئی رکاوٹ کامیابی کی راہ میں حائل نہیں ہو سکتی۔
اس موقع پر کھلاڑیوں نے وزیراعظم سے گرمجوشی سے ملاقات کی اور اظہارِ تشکر کرتے ہوئے انہیں ایک یادگاری بیٹ پیش کیا، جس پر ٹیم کے تمام اراکین کے دستخط موجود تھے۔ بدلے میں وزیراعظم نریندر مودی نے ٹیم کے لیے کرکٹ بال پر اپنے دستخط کیے اور اسے بطور تحفہ پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف ایک بال نہیں، بلکہ ان کے عزم، بہادری اور نظم و ضبط کی قدر دانی کی علامت ہے۔
وزیراعظم نے اس ملاقات کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’بلائنڈ ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کی میزبانی کرنا میرے لیے بے حد خوشی کا باعث بنا۔ ان کھلاڑیوں کے تجربات واقعی دل کو چھو لینے والے اور تحریک دینے والے ہیں‘‘۔ وزیراعظم نے اس موقع پر حال ہی میں ٹوکیو میں منعقدہ 25ویں سمر ڈیف لیمپکس 2025 میں شاندار کارکردگی دکھانے والے بھارتی ایتھلیٹس کی بھی دل سے ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ 9 گولڈ میڈلز سمیت مجموعی طور پر 20 میڈلز کی تاریخی کامیابی ہمارے نوجوانوں کے عزم اور محنت کا بہترین ثبوت ہے۔ ملک ان کھلاڑیوں پر فخر محسوس کرتا ہے جنہوں نے عالمی سطح پر بھارت کا وقار بلند کیا۔
مودی نے تمام ایتھلیٹس، کوچز اور معاون اسٹاف کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی لگن اور انتھک کوششوں نے بھارت کے لیے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے اور پوری قوم ان کی کامیابی پر نازاں ہے۔ وزیراعظم نے ایکس پر لکھا کہ ڈیف لیمپکس میں ہمارے ایتھلیٹس نے دکھا دیا کہ پختہ ارادے اور بھرپور محنت سے ہر ناممکن کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ ان کامیابیوں نے بھارت کی نئی نسل کو نئے خواب دینے کے ساتھ آگے بڑھنے کا جذبہ بھی فراہم کیا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
راجدھانی دہلی میں مہاکوی گوپال داس نیرج کی یاد میں ’کارواں گیتوں کا… نیرج‘ پروگرام…
دہلی کے ماولنکر ہال میں منعقد پینٹنگ نمائش ’ڈسکور دی پاور آف ایکسپریشن‘ میں بھارت…
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک، مہاکوی گوپال داس نیرج فاؤنڈیشن ٹرسٹ اور سونوی ایونٹس ممبئی…
مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے 2029 کے آخر تک پورے بھارت کو…
اسرائیلی وزیر اعظم نے 174 مسافروں کی جان بچانے والے بھارتی پائلٹ کی بہادری کو…
پنڈت دین دیال آڈیٹوریم میں منعقد ’وکست گجرات سے وکست بھارت‘ کے عنوان سے اس…