قومی

PM Modi May Attend Seven Election Events: وزیر اعظم مودی 9 سے 12 اپریل تک سات انتخابی پروگراموں میں کر سکتے ہیں شرکت

مغربی بنگال میں دو مرحلوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے درمیان نریندر مودی اس ہفتے 9 اپریل سے شروع ہونے والے سات انتخابی پروگراموں میں شرکت کر سکتے ہیں۔ مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ریاستی کمیٹی کے ایک رکن نے بتایا کہ وزیر اعظم مودی کے اب تک طے شدہ ممکنہ پروگرام کے مطابق 9 اپریل کو وہ آسن سول، سوری اور ہلدیہ میں یکے بعد دیگرے تین بڑی انتخابی ریلیوں سے خطاب کر سکتے ہیں۔ ریاستی کمیٹی کے رکن نے مزید بتایا کہ 11 اپریل کو وزیر اعظم مودی تین انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے، جن میں جنگی پور، کٹوا اور بالور گھاٹ شامل ہیں۔

12 اپریل کو سلی گڑی شہر میں ایک روڈ شو میں حصہ لیں گے

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی 11 اپریل کو سلی گڑی میں قیام کریں گے اور اگلے دن یعنی 12 اپریل کو سلی گڑی شہر میں ایک روڈ شو میں حصہ لیں گے۔ اس مہینے کے آغاز میں 5 اپریل کو وزیر اعظم مودی نے ریاست میں اپنے انتخابی مہم کا آغاز کیا تھا، جہاں انہوں نے کوچ بہار میں ایک بڑی ریلی سے خطاب کیا تھا۔ریاستی کمیٹی کے رکن کے مطابق منصوبے کے تحت وزیر اعظم مودی مجموعی طور پر 14 انتخابی پروگراموں میں شرکت کریں گے، جن میں ریلیاں اور روڈ شو شامل ہیں۔

سوندو ادھیکاری اور ممتا بنرجی کے درمیان مقابلہ

ان کا آخری پروگرام بھوانی پور اسمبلی حلقے میں ہوگا، جہاں سویندو ادھیکاری کا مقابلہ موجودہ ترنمول کانگریس کی ایم ایل اے اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے ہے۔ بھوانی پور میں وزیر اعظم کا پروگرام ریلی اور روڈ شو کے امتزاج پر مشتمل ہونے کا امکان ہے۔مغربی بنگال میں دو مرحلوں پر مشتمل اسمبلی انتخابات 23 اپریل اور 29 اپریل کو ہوں گے۔ پہلے مرحلے میں 152 اسمبلی نشستوں پر ووٹنگ ہوگی جبکہ دوسرے مرحلے میں باقی 142 نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔ نتائج 4 مئی کو اعلان کیے جائیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Jantar Mantar Protest: صحافیوں کے لیے دہلی پولیس کی گائیڈ لائن، یوزر بولے- پہلے خود اپنی نیم پلیٹ لگائیے

دہلی پولیس نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس کے…

16 minutes ago

Adani Power: اڈانی پاور اور ڈروک گرین پاور بھوٹان میں 770 میگاواٹ کا ہائیڈرو پاور منصوبہ قائم کریں گے

یہ ہائیڈرو پاور منصوبہ وسطی بھوٹان کے جھیمگانگ ضلع میں چامکھرچھو دریا پر قائم کیا…

2 hours ago