نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے کامن ویلتھ گیمز 2026 کے چیمپئنز سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے اتوار کو کامن ویلتھ چیمپئنز سے ملاقات کا ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔ اس دوران انہوں نے کھلاڑیوں کی شاندار کامیابیوں کی تعریف کی، جب کہ کھلاڑیوں نے بھی وزیر اعظم کے ساتھ اپنے تجربات اور جذبات کا اظہار کیا۔کامن ویلتھ گیمز 2026 میں بھارت نے مجموعی طور پر 39 تمغے جیتے، جن میں 13 گولڈ، 17 سلور اور 9 کانسی کے تمغے شامل ہیں۔ بھارت میڈل ٹیلی میں چوتھے نمبر پر رہا۔
میرابائی چانو سے کی خصوصی بات چیت
#WATCH | Delhi: Prime Minister Narendra Modi shares sweets with Gold Medal winner in the Women’s 48kg Weightlifting event at the Commonwealth Games, Saikhom Mirabai Chanu, during his interaction with the Indian athletes who won medals at the Commonwealth Games 2026.
(Source:… pic.twitter.com/ly56cIsFKO
— ANI (@ANI) August 10, 2026
وزیر اعظم مودی نے ویٹ لفٹر میرابائی چانو سے ان کے جذباتی لمحات کے بارے میں بات کی۔ مودی نے کہا، ’’تین بار اور اتنے آنسو ٹپک رہے تھے۔ مجھے لگ رہا تھا کہ آنسو کے ہر قطرے سے گولڈ میڈل ٹپک رہا ہے۔‘‘اس پر میرابائی چانو نے بتایا کہ وہ اس وقت بہت خوش اور جذباتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس لیے روئی تھیں کیونکہ وہ اولمپکس میں میڈل نہیں جیت سکی تھیں اور ایک کھلاڑی کی زندگی میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔میرابائی نے کہا کہ گزشتہ چار سال ان کے لیے انتہائی مشکل رہے۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ میڈل کے ساتھ پوڈیم پر کھڑی تھیں، بھارت کا پرچم بلند ہورہا تھا اور قومی ترانہ بج رہا تھا تو وہ اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکیں۔ ان کے مطابق ایسے موقع پر آنکھوں سے آنسو خود بخود نکل آتے ہیں۔
#WATCH | PM Modi interaction with CWG 2026 medal winners | Prime Minister Narendra Modi says, “Tears were streaming down; it felt as though a gold medal was dripping from every single drop of your (Weightlifter Saikhom Mirabai Chanu) tears…”
Mirabai Chanu says, “I was… pic.twitter.com/gMGRaas29B
— ANI (@ANI) August 10, 2026
کیا ایک ہی خاندان سے آئیں گے تین میڈل؟
بات چیت کے دوران وزیر اعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹ شرمیلا دھنکر سے ان کی بیٹیوں کے حوالے سے کیے گئے پرانے وعدے کا بھی ذکر کیا۔ مودی نے کہا، ’’پچھلی بار آپ سے ایک وعدہ کیا گیا تھا کہ آپ کی دونوں بیٹیاں ایتھلیٹ بنیں گی۔‘‘اس پر شرمیلا دھنکر نے بتایا کہ ان کی دونوں بیٹیاں ابھی چھوٹی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگلے کامن ویلتھ گیمز تک ایک ہی خاندان سے تین تمغے دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔
کھلاڑیوں کے میڈل نوجوانوں کے لیے سب سے بڑی تحریک
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ وہ گزشتہ تقریباً 12 سے 13 برس سے اسی رہائش گاہ میں ہیں اور اس دوران جن لوگوں کا مسلسل استقبال کرنے اور ان سے ملاقات کا موقع ملا، ان میں کھلاڑی نمایاں رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ گزشتہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے میں کھلاڑیوں کی مسلسل محنت، ملک کے لیے کامیابیاں حاصل کرنے اور کھیلوں میں نئی بلندیوں کو چھونے کا نتیجہ ہے۔پی ایم مودی نے کہا کہ ملک کے اسکولوں میں جاکر کھیلوں اور جسمانی سرگرمیوں کی اہمیت پر تقریریں کی جاسکتی ہیں، لیکن کھلاڑیوں کے جیتے ہوئے تمغے بچوں کو اس سے کہیں زیادہ متاثر اور تحریک دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کی کامیابیاں صرف ان کے ذاتی کیریئر کی کامیابی نہیں ہیں بلکہ ان کی محنت اور تمغے ملک کے نوجوانوں کو کھیلوں سے جڑنے، محنت کرنے اور بڑے خواب دیکھنے کے لیے بھی تحریک دیتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
مرکزی وزیر برائے ریل اشونی ویشنو نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی…
اردو زبان کی ترویج اور اس کے فروغ کے لیے خدمات اور خصوصی تعاون پر…
اتر پردیش کو 4 حصوں میں تقسیم کرنے کے اوم پرکاش راج بھر کے بیان…
یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ…
22 ستمبر سے نئی دہلی میں اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس کے سربراہان کی تیسری قومی…
اٹلی کی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے اسکولوں میں برقع اور نقاب پر پابندی، غیر…