قومی

PM Modi Inaugurates ‘Viveka Smarak’ in Mysuru: وزیر اعظم مودی نے میسورو میں ’وویکا اسمارک کا کیا افتتاح، سوامی وویکانند کے 1892 کے تاریخی دورے کی یادگار

نئی دہلی:َ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز کرناٹک کے تاریخی شہر میسورو کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے رام کرشن ودیاشالا کیمپس میں قائم سوامی وویکانند کلچرل یوتھ سینٹر اور وویکا اسمارک کا افتتاح کیا۔ یہ یادگار سوامی وویکانند کے 1892 میں میسورو کے تاریخی دورے کی یاد میں تعمیر کی گئی ہے اور اس کا مقصد نوجوان نسل کو ان کے افکار، تعلیمات اور قوم سازی کے نظریات سے روشناس کرانا ہے۔وزیر اعظم کی میسورو آمد پر ہیلی پیڈ پر کرناٹک کے وزیر اعلیٰ ڈی کے شیو کمار نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے وزیر اعظم کو شال اوڑھائی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ تقریب میں کرناٹک کے گورنر تھاور چند گہلوت بھی موجود تھے اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی وزیر اعظم کا خیر مقدم کیا۔

سوامی وویکانند کی تاریخی یاد کو محفوظ کرنے کی کوشش

وویکا اسمارک کی تعمیر سوامی وویکانند کے 1892 میں میسورو کے تاریخی دورے کی یاد میں کی گئی ہے۔ تاریخی روایات کے مطابق سوامی وویکانند نے 1893 میں شکاگو میں منعقد ہونے والی عالمی مجلسِ مذاہب (Parliament of the World’s Religions) میں اپنے مشہور خطاب سے قبل ہندوستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا تھا، جن میں میسورو بھی شامل تھا۔ اس سفر نے ان کی فکری اور روحانی زندگی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔وزیر اعظم نریندر مودی نے رام کرشن آشرم پہنچ کر یادگار کا افتتاح کیا اور بعد ازاں رام کرشن آشرم اسکول کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف سرگرمیوں اور ادارے کے تعلیمی و ثقافتی اقدامات کا جائزہ لیا۔ پروگرام کی تکمیل کے بعد وزیر اعظم خصوصی طیارے کے ذریعے میسورو ایئرپورٹ سے نئی دہلی روانہ ہو گئے۔

دورۂ میسورو کے پیش نظر سخت حفاظتی انتظامات

وزیر اعظم کے دورے کے موقع پر میسورو شہر میں غیر معمولی حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ شہر کے مختلف حساس مقامات پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی، جبکہ وی وی آئی پی نقل و حرکت کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریفک کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے۔حفاظتی انتظامات کی نگرانی جنوبی زون کے انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) ایم بی بورلنگیا کی سربراہی میں کی گئی۔ وزیر اعظم کی سکیورٹی کے لیے ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے، جن میں ایک سپرنٹنڈنٹ آف پولیس، ایک پولیس کمشنر، چار ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹس آف پولیس، 18 انسپکٹرز، 40 سب انسپکٹرز، 550 مرد پولیس اہلکار، 350 خواتین پولیس اہلکار اور 250 ہوم گارڈز شامل تھے۔

رام کرشن آشرم، اوول گراؤنڈ، میسورو ایئرپورٹ اور وزیر اعظم کے پورے روٹ پر سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔ وی وی آئی پی نقل و حرکت کو بلا رکاوٹ یقینی بنانے کے لیے شہر کی 12 اہم سڑکوں پر عارضی طور پر ٹریفک بند رکھا گیا، جبکہ متعدد مقامات پر آمد و رفت پر پابندیاں بھی نافذ کی گئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ وویکا اسمارک اور سوامی وویکانند کلچرل یوتھ سینٹر نوجوانوں میں کردار سازی، قیادت، قومی خدمت اور روحانی اقدار کو فروغ دینے کے لیے ایک اہم مرکز ثابت ہوگا اور سوامی وویکانند کے افکار کو نئی نسل تک پہنچانے میں مؤثر کردار ادا کرے گا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

India vs Brazil: بھارت کو برازیل کے ہاتھوں 4-0 سے شکست، سالٹ لیک اسٹیڈیم میں بلیو ٹائگرز نے دکھایا جواں مردی کا مظاہرہ

کولکاتا کے سالٹ لیک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بین الاقوامی دوستانہ میچ میں برازیل نے…

3 hours ago

ملک کو 2029 تک منشیات سے پاک بنانے کا ہدف: امت شاہ

امت شاہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ 31 دسمبر 2029 تک مدھیہ پردیش…

4 hours ago

Manoj Tiwari: ’بنگال کے بغیر فٹبال کی بات ادھوری‘، منوج تیواری نے کولکاتا میں بھارت-برازیل مقابلے کو بتایا نیا دور

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ منوج تیواری نے بھارت اور برازیل کے درمیان مقابلے…

5 hours ago

Asian Games: پی ایم مودی نے ہاکی ٹیم کی تاریخی گولڈ میڈل جیت کو سراہا، دیگر کھلاڑیوں کو بھی دی مبارکباد

ہفتہ کy کے روز بھارت کی مردوں کی ہاکی ٹیم نے ککامی گاہارا کے گیفو…

5 hours ago