ایکتا نگر: وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو گجرات کے ایکتا نگر میں ’بھارت پرو‘ کا افتتاح کیا اور تقریب کے دوران مختلف اسٹالز کا دورہ بھی کیا۔ وزیر اعظم اپنے دو روزہ گجرات دورے پر ہیں۔ اس دوران انہوں نے بناس کانٹھا ضلع میں بھارت بووائن بریڈنگ اینڈ ریسرچ سینٹر (بی بی بی آر سی) کے مویشی فارم اور ایمبریو ٹرانسفر ٹیکنالوجی-اِن وِٹرو فرٹیلائزیشن (ای ٹی-آئی وی ایف) لیبارٹری کا بھی دورہ کیا۔ تحقیقاتی مرکز کے دورے کے دوران وزیر اعظم نے بی بی بی آر سی کے مویشی فارم اور ای ٹی-آئی وی ایف لیبارٹری کی سہولتوں کا جائزہ لیا۔ ان مراکز میں مویشیوں کی افزائش، جینیاتی بہتری اور جدید تولیدی ٹیکنالوجی پر توجہ دی جارہی ہے۔ اس موقع پر گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیندر پٹیل اور نائب وزیر اعلیٰ ہرش سنگھوی بھی موجود تھے۔ یہ مرکز مویشیوں کی افزائش کے نظام کو مضبوط بنانے، نسلوں کے جینیاتی معیار میں بہتری لانے اور جدید تولیدی ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینے کے مقصد سے قائم کیا گیا ہے۔ یہ کانکریج نسل کے مویشیوں کے لیے ملک کی اپنی نوعیت کی پہلی سہولت ہوگی۔ توقع ہے کہ اس سے نسل کی بہتری کے عمل میں 10 سے 20 گنا تک تیزی آئے گی۔ تحقیقاتی مرکز جانے سے قبل وزیر اعظم مودی نے اپنے دو روزہ دورے کے تحت بناس کانٹھا میں روڈ شو بھی کیا۔ دورے کے دوران وہ تھراد اور رادھن پور میں بناس ڈیری کے دو بایو سی این جی پلانٹس کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔ ان پلانٹس میں روزانہ بالترتیب 75 میٹرک ٹن اور 100 میٹرک ٹن مویشیوں کے گوبر کو پراسیس کرنے کی صلاحیت ہوگی۔
احمد آباد میٹرو اور سڑک توسیع کے منصوبے
وزیراعظم اپنے دورے کے دوران احمد آباد میٹرو کے فیز 2 اے (ایئرپورٹ ایکسٹینشن) اور فیز 2 بی (گفٹ سٹی ایکسٹینشن) کا سنگِ بنیاد بھی رکھیں گے۔ فیز 2 اے کی لمبائی 6 کلومیٹر سے زیادہ ہوگی اور اس میں پانچ اسٹیشن ہوں گے، جو کوٹیشور روڈ کو ایئرپورٹ سے جوڑیں گے۔ وہیں فیز 2 بی کا دائرہ 3.3 کلومیٹر سے زیادہ ہوگا اور اس میں تین اسٹیشن ہوں گے۔ یہ گفٹ سٹی کو شاہ پور سے مربوط کرے گا۔ اس کے علاوہ احمد آباد-مہسانہ روڈ (اسٹیٹ ہائی وے-41) کو چار لین سے بڑھا کر آٹھ لین کرنے کے منصوبے کا بھی سنگِ بنیاد رکھا جائے گا۔ تقریباً 2,600 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل ہونے والے اس منصوبے سے احمد آباد اور شمالی گجرات کے درمیان رابطہ بہتر ہونے کی امید ہے۔ وزیراعظم گجرات میں 4,030 نئے بچوں کے لیے سازگار آنگن واڑی مراکز کا سنگِ بنیاد رکھیں گے، جبکہ مکمل ہوچکے 361 مراکز کا افتتاح بھی کریں گے۔ اس منصوبے پر 800 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے اور اس سے چار لاکھ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے۔ وزیراعظم کا دو روزہ گجرات دورہ بنیادی ڈھانچے، ڈیری ترقی، مویشیوں کی تحقیق اور بچوں کی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف منصوبوں کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے کی تقریبات پر مشتمل ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
دور دراز علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ اپنی فریاد لے کر پہنچے، لیفٹیننٹ گورنر…
ڈاکٹر شمس اقبال نے کونسل کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ…
تین روزہ بین الاقوامی پریاگ راج فلم فیسٹیول 2026 کا شاندار آغاز جمعہ کو ہوٹل…
جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا نے تمام مشکل حالات کا سامنا کرتے ہوئے 18 دنوں…
ای وی ایم کے ساتھ وی وی پی اے ٹی کی پرچیوں کا ملاپ، سیاسی…
دھوکہ دہی معاملے کی تفتیش کے دوران سکیش کا نام بالی ووڈ کی کئی اداکاراؤں…