قومی

Farewell to Dr. Shams Equbal from the staff of NCPUL: قومی اردو کونسل کے اسٹاف کی جانب سے ڈاکٹر شمس اقبال کو الوداعیہ

نئی دہلی: قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان (این سی پی یوایل)، نئی دہلی کے صدردفترمیں آج ادارے کے موجودہ ڈائریکٹرڈاکٹرشمس اقبال کی مدت کارمکمل ہونے پرالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں ڈائریکٹرڈاکٹرمحمد شمس اقبال کو گلدستہ اورتحفہ پیش کرکے ان کی کارگزاریوں پرخوشی کا اظہارکرتے ہوئے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا گیا۔ ادارے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر(ایڈمن) محمد احمد نے اظہارخیال کرتے ہوئے ڈائریکٹرڈاکٹرشمس اقبال کی ملازمت کے کونسل سے آغازپرگفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی بھی ملازم کے لیے نہایت خوشی کی بات ہے کہ وہ جہاں سے اپنے کیریئرکا آغازکرے، وہیں کے سب سے اعلیٰ عہدے سے اسے سبکدوشی بھی نصیب ہو، اس کے لیے موجودہ ڈائریکٹرقابل مبارکباد ہیں۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر(اکیڈمک) ڈاکٹرشمع کوثریزدانی نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ ڈائریکٹرکی کارگزاریاں قابل ستائش ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ادبِ اطفال کے فروغ، نئی نسل کی حوصلہ افزائی، این ای پی 2020 اورکتاب کلچرکوفروغ دینے کے حوا لے سے ان کی کوششیں بہت اہم ہیں۔ اس کے علاوہ ادارے میں نظم ونسق کوبہتربنانے اورگہرائی کے ساتھ لائحہ عمل تیارکرنے میں بھی ان کا غیرمعمولی کرداررہا ہے۔ سینئرریسرچ آفیسرڈاکٹرکلیم اللہ نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہرادارے کی سرگرمی کا انحصاراس کے ڈائریکٹرکی فعالیت پرہوتا ہے۔ قومی اردوکونسل بھی موجودہ ڈائریکٹرکے زمانے میں متحرک رہی ہے۔ جہاں کام ہوتا ہے وہاں اتفاق اوراختلاف دونوں صورتیں پیدا ہوتی ہیں، جویہاں بھی نظرآئیں، لیکن اس کے باوجود کونسل سرگرم عمل رہی جوکہ خوش آئند بات ہے۔

ڈاکٹرشمس اقبال نے کونسل کے اراکین کا ادا کیا شکریہ

آخرمیں ڈائریکٹرڈاکٹرشمس اقبال نے کونسل کے تمام اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ میں نے جس ادارے سے اپنے کریئرکا آغازکیا تھا اسی ادارے سے اس کا اختتام کررہا ہوں۔ ادارے کے عملے نے میرا بھرپورتعاون دیا، جس کے لیے میں ان کا ممنون ہوں۔ میری خوش بختی ہے کہ مجھے ایسا فعال عملہ نصیب ہوا۔ میں آنے والے دورمیں بھی کونسل کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکرتا ہوں اورامید کرتا ہوں کہ ادارہ اسی طرح سرگرم عمل رہے گا۔ الوداعی تقریب کے اس موقعے پر قومی اردو کونسل کے افسران کے علاوہ دیگرعملہ بھی موجود رہا۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Explained: بھارت کے کن انتخابات میں آج بھی بیلٹ پیپر استعمال ہوتے ہیں اور کیوں؟

ای وی ایم کے ساتھ وی وی پی اے ٹی کی پرچیوں کا ملاپ، سیاسی…

2 hours ago