قومی

PM Modi Gujarat Visit: پی ایم مودی نے داہود میں لوکوموٹیو پلانٹ کا کیا افتتاح کیا، ریلوے کے بنیادی ڈھانچے اور مال بردار نقل و حمل کو ملے گی نئی رفتار

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو اپنے گجرات دورے کے دوران داہود میں ہندوستانی ریلوے کے لوکوموٹیو مینوفیکچرنگ پلانٹ کا افتتاح کیا، جو ملک کے ریلوے کے بنیادی ڈھانچے اور مال برداری کی صلاحیت کو بڑھانے میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ وزیراعظم نے پلانٹ میں بنائے گئے پہلے الیکٹرک انجن کو بھی جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر ریلوے اشونی وشنو اور گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل بھی ان کے ساتھ تھے۔

وزیر اعظم نے کنیکٹیویٹی کو بڑھانے اور عالمی معیار کے سفری انفراسٹرکچر کی تعمیر کے اپنے عزم کے مطابق اس مینوفیکچرنگ پلانٹ کا افتتاح کیا۔ یہ پلانٹ گھریلو مقاصد اور برآمد کے لیے 9000 HP الیکٹرک انجن تیار کرے گا۔ یہ انجن ہندوستانی ریلوے کی مال برداری کی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد کریں گے اور نئے بریک سسٹم سے لیس ہوں گے۔ ساتھ ہی ان انجنوں کو توانائی کی کھپت کو کم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس سے ماحولیاتی استحکام میں مدد ملے گی۔

وزیر اعظم مودی نے وڈودرا میں کیا روڈ شو

وزیر اعظم مودی 26 سے 27 مئی تک گجرات کے دو روزہ دورے پر ہیں اور انھوں نے آج وڈودرا میں روڈ شو کیا۔ انھوں نے روڈ شو کے بعد شہر کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور اس تجربے کو ’’انتہائی خوش گوار‘‘ قرار دیا۔ وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا ’’آپ کا شکریہ وڈودرا! میں اس عظیم شہر میں آکر بہت خوش ہوں۔ یہ ایک شاندار روڈ شو تھا اور وہ بھی صبح کے وقت! ان تمام لوگوں کا شکریہ جنھوں نے اپنا آشیرواد دیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

2 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

3 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

4 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

4 hours ago