نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کے 127ویں ایپی سوڈ میں قبائلی مجاہد آزادی کومارم بھیم اور بھگوان برسا منڈا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ان گمنام قبائلی ہیروز کی قربانیوں اور جدوجہد کے بارے میں سیکھیں جنہوں نے ملک کی آزادی میں اہم کردار ادا کیا۔
ظلم و زیادتی کے خلاف کومارم بھیم کی جدوجہد
وزیراعظم مودی نے اپنے خطاب میں بتایا کہ برطانوی راج کے ساتھ ساتھ حیدرآباد کے نظام نے بھی عوام خصوصاً قبائلی برادریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے۔ انہوں نے کہا: ’’نظام کے ظلم کی کوئی حد نہ تھی۔ کسانوں کی زمین چھینی جاتی، ان پر بھاری ٹیکس عائد کیے جاتے اور اگر وہ احتجاج کرتے تو ان کے ہاتھ تک کاٹ دیے جاتے۔‘‘ مودی نے ایک نوجوان قبائلی جنگجو کومارم بھیم کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح انہوں نے بیس برس کی عمر میں نظام کے مظالم کے خلاف علم بغاوت بلند کیا۔ بھیم نے نظام کے افسر صديقی کو للکارا اور کسانوں کے حقوق کے لیے لڑتے ہوئے اپنی جان کی قربانی دی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ: ’’کومارم بھیم نے صرف 40 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوکر ایک لازوال میراث چھوڑی۔ انہوں نے قبائلی برادری میں حوصلہ اور بغاوت کی نئی روح پھونکی۔‘‘
بھگوان برسا منڈا اور ’’جن جاتیہ گورو دیوس‘‘
وزیراعظم مودی نے اس موقع پر بھگوان برسا منڈا کو بھی یاد کیا، جن کی یوم پیدائش 15 نومبر کو ’جن جاتیہ گورو دیوس‘ کے طور پر منائی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا: ’’بھگوان برسا منڈا نے آزادی کی جدوجہد اور قبائلی برادریوں کے حقوق کے لیے جو کام کیا، وہ ناقابل فراموش ہے۔ مجھے ان کے آبائی گاؤں اُلیہاتو (جھارکھنڈ) جانے کا شرف حاصل ہوا، جہاں میں نے اس مٹی کو عقیدت سے اپنے ماتھے سے لگایا۔‘‘ مودی نے مزید کہا کہ کومارم بھیم اور برسا منڈا جیسے بے شمار قبائلی ہیروز ہیں جن کے بارے میں نوجوان نسل کو ضرور پڑھنا چاہیے۔
ملک کی آزادی قبائلیوں کا انمول کردار
وزیراعظم نے زور دیا کہ بھارت کی آزادی کی جدوجہد میں قبائلی برادریوں نے لازوال قربانیاں دی ہیں، مگر تاریخ میں ان کا تذکرہ کم ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ’من کی بات‘ کا مقصد ہی ایسے گمنام ہیروز کو یاد کرنا اور نئی نسل تک ان کی کہانیاں پہنچانا ہے۔
’’من کی بات‘‘ کا پس منظر
وزیراعظم نریندر مودی کا ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ ہر ماہ کے آخری اتوار کو نشر کیا جاتا ہے۔ یہ پروگرام 3 اکتوبر 2014 سے شروع ہوا تھا اور اس کا مقصد عوام خصوصاً خواتین، بزرگوں اور نوجوانوں سے براہ راست مکالمہ قائم کرنا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر (IICC) میں منعقدہ ’ہندی میری جان‘ پروگرام میں بھارت ایکسپریس کے…
وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گینڈوں کے تحفظ سے متعلق…
بھارتی خواتین ٹیم کی اس تاریخی اور ریکارڈ ساز جیت پر مرکزی وزیر داخلہ امت…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ٹیم کو مبارکباد دیتے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…
ایران کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ فوجی دباؤ کم کرنے اور ایرانی بندرگاہوں کی…