وزیر اعظم نریندر نے ملک بھر کی خواتین کے نام ایک خصوصی خط لکھ کر ناری شکتی وندن ادھینیم اور قانون سازی میں خواتین کی شمولیت کے عزم کو دہرایا ہے۔ بابا صاحب بی آر امبیڈکر کی جینتی کے تاریخی موقع پر لکھے گئے اس خط میں وزیراعظم نے خواتین کو ریزرویشن دینے کی پہل کو ملنے والی بھرپور حمایت پر اظہارتشکر کیا۔انہوں نے واضح کیا کہ دہائیوں سے زیر التوا اس اہم اصلاح کو عملی شکل دینے کے لیے حکومت پوری طرح پرعزم ہے تاکہ پالیسی سازی میں خواتین کے کردار کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
سردار پٹیل سے ’وکست بھارت‘ تک کا ذکر
وزیر اعظم مودی نے اپنے خط میں تاریخی حوالوں کو جوڑتے ہوئے بتایا کہ خواتین کی شرکت کو یقینی بنانے کا خواب سردار پٹیل نے احمد آباد میونسپلٹی کے دور میں ہی دیکھا تھا۔ انہوں نے اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ آزادی کے بعد بھارت نے خواتین کو مساوی حق رائے دہی دیا، جس کے لیے کئی ترقی یافتہ ممالک کو طویل جدوجہد کرنی پڑی۔
وزیراعظم مودی نے لکھا کہ 2047 تک “وکست بھارت” کا ہدف اسی وقت حاصل ہوگا، جب ملک کی نصف آبادی پالیسی سازی اور فیصلہ سازی کے عمل میں فعال کردار ادا کرے گی۔
کھیل سے اسٹارٹ اپ تک، بدلتی بھارت کی تصویر
وزیر اعظم مودی نے اسٹارٹ اپ، سائنس، تعلیم اور کھیل کے میدان میں چھوٹے شہروں کی خواتین کی کامیابیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے “لکھپتی دیدی” اور سیلف ہیلپ گروپس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آج کی خواتین معاشی اور سماجی طور پر خود کفیل بن رہی ہیں۔خط کے آخر میں وزیر اعظم مودی نے خواتین سے اپیل کی کہ وہ اپنے اپنے حلقوں کے اراکینِ پارلیمنٹ کو خط لکھ کر ناری شکتی وندن قانون کی حمایت کریں، کیونکہ یہ قدم آنے والی نسلوں کے مستقبل کا تعین کرے گا۔
بھارت ایکسپریس اردو
پرشانت کشور کی جن سوراج پارٹی نے تمام 8 نشستوں پر امیدوار اتارے ہیں، پٹنہ…
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پون کھیڑا نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے ’رجیم چینج‘…
ایمکے ریسرچ نے شرح نمو کے مقابلے میں مناسب قیمت کو دیکھتے ہوئے ’ سبسکرائب…
ترنگا مارچ سے پہلے پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو دہلی پولیس نے حراست میں…
پی سی جیولر میں بڑے سرمایہ کار کی سرمایہ کاری کے بعد حصص میں زبردست…
کرن رجیجو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں لکھا، ’’پیارے محب…