نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو اتراکھنڈ کے یومِ تاسیس کے موقع پر ریاست کے عوام کو دلی مبارک باد پیش کی اور مختلف شعبوں میں ہونے والی تیز رفتار ترقی کو سراہا۔ انہوں نے ریاست کے شاندار ثقافتی ورثے، قدرتی خوب صورتی اور روحانی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دیوبھومی اتراکھنڈ ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ وزیر اعظم نے چار دھام یاترا اور ریاست کی مذہبی شناخت کو بھی خصوصی طور پر اجاگر کیا۔
قدرتی حسن اور روحانی ورثے سے مالا مال ہے اتراکھنڈ
وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ اتراکھنڈ ایک مقدس سرزمین ہے، جو روحانی شعور اور بے مثال قدرتی حسن سے مالا مال ہے۔ اس کے دلکش پہاڑی مناظر، مقدس ندیاں اور چار دھام جیسے مذہبی مقامات ریاست کو ایک منفرد شناخت عطا کرتے ہیں، جس کی بنیاد اس کا شاندار ثقافتی ورثہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے محنتی، باصلاحیت اور ترقی پسند عوام کی فعال شرکت سے اتراکھنڈ آج ہر شعبے میں ترقی کی نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ انہیں یقین ہے کہ قدرتی حسن اور ثقافت کے لیے مشہور یہ سرزمین مستقبل میں بھی تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن رہے گی۔ وزیر اعظم نے دعا کی کہ یہ خاص موقع ریاست کے تمام لوگوں کی زندگیوں میں خوشی، امن اور خوش حالی لے کر آئے۔
उत्तराखंड स्थापना दिवस के अवसर पर राज्य के सभी निवासियों को मेरी हार्दिक शुभकामनाएं।
हमारी यह देवभूमि आध्यात्मिक चेतना और अद्भुत प्राकृतिक सौंदर्य से समृद्ध है। मनोरम पर्वतीय परिदृश्यों, पवित्र नदियों और पावन चारधाम के साथ-साथ यह प्रदेश अपनी गौरवशाली सांस्कृतिक विरासत के लिए भी विशिष्ट पहचान रखता है।
राज्य के परिश्रमी, प्रतिभाशाली और प्रगतिशील लोगों की सक्रिय भागीदारी से उत्तराखंड आज हर क्षेत्र में विकास की नई ऊंचाइयों को छू रहा है। मुझे विश्वास है कि प्रकृति एवं संस्कृति प्रेमियों का यह प्रदेश प्रगति के पथ पर निरंतर तेज गति से आगे बढ़ता रहेगा।
यह विशेष अवसर राज्य के सभी लोगों के जीवन में सुख, शांति एवं समृद्धि लेकर आए।
— Narendra Modi (@narendramodi) November 9, 2026
9 نومبر کو منایا جاتا ہے اتراکھنڈ کا یومِ تاسیس
اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے وزیراعظم کے مبارک بادی پیغام پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یومِ تاسیس کے موقع پر وزیر اعظم کی جانب سے دی گئی دلی مبارک باد دیوبھومی اتراکھنڈ کی مجموعی ترقی اور اس کے روحانی ورثے کے تئیں ان کی گہری محبت، غیر متزلزل اعتماد اور لگن کی عکاسی کرتی ہے۔ ایکس پر وزیر اعظم کا خط شیئر کرتے ہوئے دھامی نے کہا کہ اتراکھنڈ کے ساتھ وزیر اعظم کا خصوصی تعلق محض گرم جوش الفاظ تک محدود نہیں ہے، بلکہ ان کے خیالات، عزم اور مسلسل کوششوں میں بھی اس کا اظہار ہوتا ہے۔ ان کے مطابق یومِ تاسیس کے مبارک موقع پر وزیر اعظم کا پیغام ریاست کے تئیں ان کی محبت اور اعتماد کا ایک اور خوب صورت اظہار ہے۔ واضح رہے کہ اتراکھنڈ کا یومِ تاسیس، جسے اتراکھنڈ دیوس بھی کہا جاتا ہے، ہر سال 9 نومبر کو منایا جاتا ہے۔ سال 2000 میں اتر پردیش سے الگ ہوکر اتراکھنڈ ملک کی 27ویں ریاست کے طور پر وجود میں آیا تھا۔ زیادہ تر پہاڑی علاقوں پر مشتمل یہ ریاست ہمالیہ کے دامن میں واقع ہے۔ اس کی سرحدیں شمال میں چین (تبت) اور مشرق میں نیپال سے ملتی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
راج کمل فلمز انٹرنیشنل نے واضح کیا کہ اس نے اپنی کسی بھی فلم کے…
ماہر اقبالیات پروفیسر عبدالحق نے کہا کہ اُردو ایک اسی زبان ہے جس کو کبھی…
امریکہ کے ساتھ نئی بات چیت کے لیے ایران نے اپنا موقف واضح کر دیا…
سوریہ کمار کو یادو کو کپتانی کا کافی تجربہ ہے۔ سوریہ کمار کی کپتانی میں…
جنوبی افریقہ دورے پرہندوستانی ٹیم ایک ٹسٹ میچ، تین ونڈے اور تین ٹی-20 میچوں کی…
چھ امیدواروں کے درمیان مقابلے میں چار خواتین نمائندوں کا انتخاب، اب 5 دسمبر کو…