نئی دہلی: دہلی کی سابق میئر شیلی اوبرائے نے پیر کو راجدھانی میں بڑھتی فضائی آلودگی پر بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کی ہوا میں زہر گھل چکا ہے اور ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) خطرناک سطح پر پہنچ گیا ہے۔ شیلی اوبرائے نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ محض بیانات دینے کے بجائے آلودگی پر قابو پانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔
آلودگی پر بیانات نہیں، عملی اقدامات کی ضرورت
شیلی اوبرائے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں سوال اٹھایا کہ آخر دہلی کے لوگوں کو کب تک آلودہ ہوا میں سانس لینے پر مجبور ہونا پڑے گا۔ انہوں نے لکھا کہ اس وقت دہلی کی فضا میں زہر سرایت کرچکا ہے اور ہر سانس کے ساتھ لوگوں کی صحت کو خطرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ بی جے پی حکومت کو اس کا جواب دینا ہوگا اور آلودگی کے خلاف صرف بیانات نہیں بلکہ ٹھوس کارروائی کرنی ہوگی۔ سابق میئر نے آلودہ ہوا کے انسانی صحت پر پڑنے والے اثرات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے خاص طور پر بچوں اور بزرگوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کو کھوکھلے دعووں کی نہیں بلکہ صاف ہوا کی ضرورت ہے۔ بچوں اور بزرگوں کو اس زہریلی فضا میں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہوگا، اس پر بھی غور کیا جانا چاہیے۔
At Present
दिल्ली की हवा में ज़हर घुल चुका है। AQI खतरनाक स्तर पर पहुँच चुका है और हर साँस के साथ लोगों की सेहत पर खतरा बढ़ रहा है।आखिर दिल्ली की जनता कब तक इस जहरीली हवा में साँस लेने को मजबूर रहेगी?
BJP सरकार को जवाब देना होगा। सिर्फ बयानबाज़ी नहीं, प्रदूषण पर ठोस कार्रवाई चाहिए।
दिल्ली को साफ हवा चाहिए, खोखले दावे नहीं!
सोचो बच्चों और बुज़ोर्गो का क्या हाल हो रहा होगा!
— Dr. Shelly Oberoi (@OberoiShelly) November 8, 2026
آئی ٹی او میں اے کیو آئی 406 ریکارڈ
ادھر مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے اعداد و شمار کے مطابق پیر کی صبح دہلی کے بعض علاقوں میں فضائی آلودگی ’شدید‘ زمرے میں پہنچ گئی۔ شہر کے کئی حصوں میں اسموگ کی موٹی تہہ چھائی رہی، جس کے باعث صبح کے وقت حدِ نگاہ متاثر ہوئی۔ اندرلوک کے علاقے میں بھی گھنی دھند دیکھی گئی۔ سی پی سی بی کے مطابق صبح تقریباً 4 بج کر 20 منٹ پر آئی ٹی او کے مانیٹرنگ اسٹیشن میں اے کیو آئی 406 ریکارڈ کیا گیا، جو ’شدید‘ زمرے میں آتا ہے۔ دوسری جانب راجدھانی کے کئی اہم علاقے ’انتہائی خراب‘ فضائی معیار کی زد میں رہے۔ راجیو چوک میں رات ڈیڑھ بجے اے کیو آئی 381، جبکہ ساؤتھ ایکسٹینشن کے اطراف صبح 4 بجے 360 ریکارڈ کیا گیا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
اس شلوک کا مفہوم ہے کہ جو لوگ تمام مخلوقات کو یکساں نظر سے دیکھتے…
مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے اعداد و شمار کے مطابق غازی…
جامعہ ہمدرد، نئی دہلی میں 5 نومبر 2026 کو سالانہ بوائز ہاسٹل ڈے تقریب ’کارواں…
افغانستان نے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن زمبابوے کو…
بحیرہ عمان میں ایک مال بردار جہاز میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگ…
پاکستان نے حمزہ ظہور کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت بھارت کو انڈر 19 ایشیا…