قومی

PM Modi Gujarat-Daman Visit: وزیر اعظم مودی کا گجرات اور دمن کا دورہ، 21 ہزار کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کا تحفہ، ایئرپورٹ، اسپتال اور ایکسپریس وے کا افتتاح و سنگِ بنیاد

وزیر اعظم نریندر مودی 5 جون 2026 کو گجرات اور دمن کے اہم دورے پر رہیں گے، جہاں وہ 22 ہزار کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ سڑک، صحت، توانائی، صنعت، فضائی رابطہ اور سیاحت سے متعلق متعدد منصوبے اس دورے کا اہم حصہ ہوں گے۔ وزیر اعظم مختلف تقریبات میں عوام سے خطاب بھی کریں گے۔وزیر اعظم دوپہر تقریباً 2:30 بجے گجرات کے ہجیرا (سورت) پہنچیں گے، جہاں وہ صنعتی سرگرمیوں اور جاری بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا جائزہ لیں گے۔ بعد ازاں سورت میں ایک بڑے عوامی پروگرام کے دوران تقریباً 18,800 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبے قوم کے نام وقف کیے جائیں گے۔

وڈودرا-ممبئی ایکسپریس وے کے پیکج 6 اور 7 کا افتتاح

ان منصوبوں میں وڈودرا-ممبئی ایکسپریس وے کے پیکج 6 اور 7 کا افتتاح شامل ہے، جس سے گجرات اور مہاراشٹر کے درمیان سفر مزید تیز، محفوظ اور آسان ہو جائے گا۔ اس کے علاوہ قومی شاہراہ 56 کے بعض حصوں کو چار لین میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا سنگِ بنیاد بھی رکھا جائے گا، جس سے قبائلی علاقوں کو خاص فائدہ پہنچے گا اور اسٹیچو آف یونٹی تک رسائی بہتر ہوگی۔

صحت اور توانائی کے شعبے میں ملے گی مضبوطی

سورت کے دورے کے دوران وزیر اعظم 200 بستروں پر مشتمل جدید ای ایس آئی سی اسپتال کا افتتاح بھی کریں گے۔ اسپتال میں جدید طبی سہولیات، مرکزی لیبارٹری اور 24 گھنٹے ایمرجنسی و ٹراما خدمات دستیاب ہوں گی، جس سے مزدوروں اور عام شہریوں کو بہتر علاج کی سہولت ملے گی۔ بجلی کے شعبے میں بھی ٹرانسمیشن نیٹ ورک کی توسیع، ولساڈ میں بجلی کی تقسیم کے نظام کی جدیدکاری اور صنعتی فضلے کے انتظام سے متعلق منصوبوں کا آغاز کیا جائے گا۔

دمن میں ایئر پورٹ اور اسپتال کا تحفہ

سورت کے بعد وزیر اعظم دمن پہنچیں گے، جہاں شام کو نمو ایئرپورٹ کے نئے ٹرمینل کا افتتاح کیا جائے گا۔ اس سے علاقائی فضائی رابطے، تجارت اور سیاحت کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔ اسی موقع پر نمو اسپتال بھی قوم کے نام وقف کیا جائے گا، جو روزانہ تقریباً 1,500 او پی ڈی مریضوں کو خدمات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دمن میں وزیر اعظم تقریباً 2,970 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھیں گے، جن میں آئیکونک برج، دمن کنونشن سینٹر اور نِفٹ کیمپس شامل ہیں۔ اس کے علاوہ لکشدیپ میں 885 کروڑ روپے کے چار اہم بندرگاہی منصوبوں کی بنیاد بھی رکھی جائے گی، جن سے سمندری رابطوں، ماہی گیری اور سیاحت کے شعبوں کو نئی رفتار ملے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Neha Bora Move Delhi HC: آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی صدر نیہا بورا دہلی ہائی کورٹ پہنچیں، پولیس پر لگائے سنگین الزامات

دہلی پولیس کے بانڈ نوٹس کو نیہا بورا نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا، رہائی…

26 minutes ago

Congress rejects ‘regime change’ allegations: ’’ہندوستان نہ بنگلہ دیش ہے، نہ فرانس‘‘ کانگریس نے اقتدار کی تبدیلی کی سازش کے الزامات  کیے مسترد

ششی تھرور نے کہا کہ اپوزیشن کا مطالبہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا ہے، تشدد…

49 minutes ago

Delhi Protests Business Losses: ووٹ چوری کے خلاف مظاہروں سے دہلی کے کاروبار کو 3000 کروڑ روپے کا نقصان، سی ٹی آئی نے حکومت سے کیا یہ مطالبہ

دہلی کے 700 سے زیادہ بازاروں میں کاروبار متاثر ہونے کا دعویٰ، ووٹ چوری معاملے…

1 hour ago

Asian Para Games 2026: وزیر اعظم مودی اور کھیل وزیر منسکھ مانڈویا نے مونا اگروال اور اونی لیکھرا کو مبارک باد دی

ایشین پیرا گیمز 2026 میں نشانے بازی کے مقابلے میں مونا اگروال نے طلائی اور…

2 hours ago