قومی

جماعت اسلامی کا دہلی آتشزدگی سانحہ پر اظہارتعزیت، سلیم انجینیئر نے سخت سیکورٹی انتظامات اورجواب دہی کا کیا مطالبہ

نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند کے نائب امیرپروفیسرسلیم انجینئرنے دہلی کے مالویہ نگرمیں واقع ایک ہوٹل میں پیش آنے والے آتشزدگی کے المناک حادثے پراپنے گہرے رنج وغم کا اظہارکیا ہے۔ اس حادثے میی 21 افراد کی ہلاکت پراپنی تعزیت کا اظہارکیا ہے۔ میڈیا کے لئے جاری اپنے بیان میں پروفیسرسلیم انجینئرنے کہا کہ میں متاثرہ خاندانوں کے افراد سے دلی تعزیت کا اظہارکرتا ہوں اوردعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ متاثرہ افراد کوصبروحوصلہ عطا فرمائے۔

انہوں نے کہا کہ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعاگوہوں۔ یہ افسوسناک واقعہ حفاظتی اصولوں پرعمل درآمد اوران کے نفاذ میں سنگین کوتاہیوں کوظاہرکرتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہوٹل میں بنیادی فائرسیفٹی انتظامات کا فقدان تھا اورمہمانوں کومقررہ گنجائش سے کہیں زیادہ کمروں میں ٹھہرایا جا رہا تھا، جوحفاظتی انتظامات اورضوابط کی سخت خلاف ورزی ہے۔

جماعت اسلامی ہند کے نائب امیرنے مزید کہا کہ اس قسم کی سنگین کوتاہیاں عام شہریوں، طلبہ، ملازمت پیشہ افراد اورسیاحوں کی زندگیوں کوشدید خطرے میں ڈال رہی ہیں، خاص کرگنجان آبادی والے شہری علاقوں میں صورت حال انتہائی تشویش ناک ہے۔ سلیم انجینیئرنے کہا کہ اگرچہ امدادی اورریسکیو کارروائیاں قابل ستائش ہیں، لیکن طویل مدتی حفاظتی اقدامات کوترجیح دینا بھی نہایت ضروری ہے۔ اس قسم کے تمام مقامات پرحفاظتی انتظامات اورضوابط کی پابندی کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ قوانین پر سختی سے عمل درآمد ہونا چاہئے اورخلاف ورزیوں پرسخت قانونی کارروائی کی جانی چاہئے۔ شہری ترقی کوعوامی تحفظ، شفافیت اورذمہ دارانہ طرزِحکمرانی کی بنیاد پرآگے بڑھایا جانا چاہئے۔ یہ بھی ضروری ہے کہ ایسے المناک واقعات موثراصلاحات کا سبب بنیں، جوحفاظتی نظام کومضبوط کریں اوراس بات کویقینی بنائیں کہ انسانی جانوں کا تحفظ تمام ترقیاتی اورانتظامی عمل کا اولین مقصد رہے۔

بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Prashant Kishor In Nawada: نوادہ میں پرشانت کشور کا نتیش حکومت پر حملہ، اننت سنگھ کی حمایت پر بھی دیا ردعمل

پرشانت کشور نے بے روزگاری، نوجوانوں کی نقل مکانی اور ریاست میں سیلاب کی صورتحال…

34 minutes ago

Prime Minister Narendra Modi: وزیر اعظم نریندر مودی 8 اکتوبر کو انڈیا موبائل کانگریس کے 10ویں ایڈیشن کا کریں گے افتتاح

وزیر اعظم نریندر مودی 8 اکتوبر کو صبح تقریباً 10 بجے یشوبھومی میں انڈیا موبائل…

1 hour ago

INDIA Alliance Next Move: لنچ کے بعد جنتر منتر کی طرف اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ روانہ، راہل گاندھی بولے-FIR میرے لیے میڈل کی طرح

’ووٹ چوری‘ کے الزامات پر اپوزیشن کے احتجاج کا سلسلہ جاری، کانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے…

2 hours ago