قومی

PM Modi greets Puducherry CM N. Rangasamy: پی ایم مودی نے پڈوچیری کے وزیر اعلیٰ این رنگاسامی کو ان کی سالگرہ پر دکی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو پڈوچیری کے وزیر اعلیٰ این رنگاسامی کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فام ’ایکس‘ پر اپنا پیغام شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے عوامی خدمت کے لیے رنگاسامی کی مستقل وابستگی اور پڈوچیری کے لوگوں کی امنگوں کو پورا کرنے میں ان کی کوششوں کی تعریف کی۔

پی ایم مودی نے لکھا کہ ’’پڈوچیری کے وزیر اعلیٰ شری این رنگاسامی جی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد۔ وہ پڈوچیری کو عظیم قیادت فراہم کر رہے ہیں اور لوگوں کی امنگوں کو پورا کر رہے ہیں۔ وہ لمبی اور صحت مند زندگی گزاریں۔‘‘ واضح رہے کہ این رنگاسامی، آل انڈیا این آر کانگریس (اے آئی این آر سی) کے بانی رہنما، فی الحال پڈوچیری کے وزیر اعلی کے طور پر اپنی چوتھی مدت کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اپنی انتظامی کارکردگی کے لیے معروف ہیں این رنگاسامی

اپنی انتظامی کارکردگی اور قابل رسائی ہونے کے لیے مشہور رنگاسامی نے پچھلی دو دہائیوں کے دوران لوگوں کا بھرپور اعتماد حاصل کیا ہے۔ 2011 میں AINRC کے قیام سے پہلے انھوں نے پچھلی حکومتوں میں اہم وزارتی عہدوں پر فائز رہتے ہوئے کانگریس پارٹی میں خدمات انجام دیں۔ رنگاسامی کی قیادت میں پڈوچیری نے تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور دیہی بنیادی ڈھانچے میں ترقی دیکھی ہے۔

سیاحت کو مضبوط بنانے، سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور سماجی بہبود کی اسکیموں کو وسعت دینے کی کوششیں ان کے حالیہ دور میں قابلِ تعریف رہی ہیں۔ رنگاسامی کو وزیر اعظم کی جانب سے یہ مبارکباد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور اے آئی این آر سی کے درمیان مضبوط اتحاد کی عکاسی کرتی ہے۔ ان کا اتحاد 2021 کے اسمبلی انتخابات سے پہلے تشکیل دیا گیا تھا اور اس نے پڈوچیری میں کانگریس کی قیادت والی حکومت کو ختم کرنے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

2 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

3 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

4 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

4 hours ago