قومی

Amit Shah Urges Public to Join PM Modi’s ‘Har Ghar Tiranga’ Drive: وزیر داخلہ امت شاہ نے ہم وطنوں سے پی ایم مودی کی ’’ہر گھر ترنگا‘‘ مہم میں شامل ہونے کی درخواست کی

وزیر داخلہ امت شاہ نے یومِ آزادی کے پیش نظر آج ملک کے باشندوں سے وزیر اعظم مودی کی جانب سے شروع کی گئی ’’ہر گھر ترنگا‘‘ مہم میں حصہ لینے کی درخواست کی اور کہا کہ وہ نہ صرف جھنڈا لہرائیں بلکہ اس کے ساتھ سیلفی لے کر حکومت کی ویب سائٹ پر بھی شیئر کریں۔ وزیر داخلہ نے اس ویب سائٹ کا لنگ کی بھی شیئر کیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ’’وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی طرف سے شروع کی گئی ’ہر گھر ترنگا‘ مہم نے ہم وطنوں کو متحد کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ آج یہ مہم ہر شخص سے جڑی ہوئی ہے۔ اس مہم کے ذریعے ہر شہری میں قوم سے محبت اور حب الوطنی کا جذبہ واضح طور پر نظر آتا ہے۔‘‘

انھوں نے مزید کہا کہ ’’میں تمام ہم وطنوں بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے گھروں پر ترنگا لہرائیں اور ترنگے کے ساتھ سیلفی لیں اور اسے https://harghartiranga.com پر اپ لوڈ کریں۔‘‘ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم مودی نے بھی دو اگست کو ترنگے کا ڈیزائن تیار کرنے والی پنگلی وینکیا جی کو ان کی برسی پر یاد کرتے ہوئے ہم وطنوں سے ہر گھر ترنگا مہم میں حصہ لینے اور ترنگے کے ساتھ اپنی سیلفی حکومت کی جانب سے متعلقہ ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے کی درخواست کی تھی۔

بھارت ایکسپریس اردو

 

Bharat Express

Recent Posts

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کے بھارتی دستے سے وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات، کھلاڑیوں نے پیش کی ’جرسی‘

جاپان کے آئچی ناگویا میں منعقدہ ایشین گیمز میں تمغے جیتنے والے کھلاڑیوں اور معاون…

4 minutes ago

Seva Sankalp Abhiyan: نکسل تشدد کے متاثرین کی زندگی سنوارنے کی کوشش، امت شاہ بولے- عزت اور خود انحصاری کے ساتھ جینا ہر شخص کا حق

امت شاہ نے جمعرات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے نکسل تشدد سے متاثرہ افراد اور…

1 hour ago

Modi Government’s Big Decision: مودی حکومت کا بڑا فیصلہ، یکم نومبر سے موبائل پر کال کرنے والے کا بھی دکھائی دے گا نام

ٹیلی کام صارفین کو انجان نمبروں سے آنے والی کال کی شناخت میں ہوگی آسانی،…

1 hour ago