قومی

PM Modi greets NDRF: وزیراعظم مودی کا این ڈی آر ایف کو سلام، کہا — ’بحران میں امید کا دوسرا نام‘

نیشنل ڈزاسٹر ریسپانس  فورس (این ڈی آر ایف) کے 21ویں یومِ تاسیس کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے فورس کے جوانوں کی بھرپور ستائش کی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بحران کی گھڑی میں جس طرح این ڈی آر ایف کے جوان اپنی جان کی پروا ہ کیے بغیر عوام کی مدد کے لیے آگے بڑھتے ہیں، وہ پورے ملک کے لیے باعثِ فخر ہے۔

خدمت کے اعلیٰ ترین معیار کی مثال

وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ (ایکس) میں کہا، نیشنل ڈزاسٹر ریسپانس  فورس (این ڈی آر ایف) کے یومِ تاسیس پر ہم ان مردوں اور خواتین کے لیے اپنی گہری قدردانی کا اظہار کرتے ہیں، جن کی پیشہ ورانہ مہارت اور مضبوط عزائم بحران کے لمحات میں بھی ثابت قدم رہتے ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ آفت کے وقت ہمیشہ صف اول میں رہنے والے این ڈی آر ایف کے اہلکار جانیں بچانے، راحت فراہم کرنے اور انتہائی چیلنجنگ حالات میں امید جگانے کے لیے انتھک محنت کرتے ہیں۔ ان کی مہارت اور فرض شناسی خدمت کے اعلیٰ ترین معیار کی مثال ہے۔ گزشتہ چند برسوں میں این ڈی آر ایف آفات سے نمٹنے کی تیاری اور ردِعمل کے میدان میں ایک معیار (بینچ مارک) کے طور پر ابھرا ہے، جسے بین الاقوامی سطح پر بھی بے حد عزت و احترام حاصل ہوا ہے۔

بحران کے وقت ’امید کی کرن‘

وزیراعظم مودی کے اس پیغام سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ آج این ڈی آر ایف محض ایک ریسکیو ٹیم نہیں رہی، بلکہ ملک اور دنیا کے لیے آفات کے انتظام کا ایک مثالی ماڈل بن چکی ہے۔ چاہے ترکیہ میں آنے والا تباہ کن زلزلہ ہو یا ملک کے اندر آنے والے شدید طوفان اور سیلاب، این ڈی آر ایف کی ’’نارنجی وردی‘‘ نظر آتے ہی لوگوں کے دلوں میں تحفظ کا احساس پیدا ہو جاتا ہے۔ وزیراعظم نے خاص طور پر جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور کام کرنے کی مہارت کی بھرپور تعریف کی ہے۔

این ڈی آر ایف کی شاندار تاریخ

بھارت نے 1999 کے اڑیسہ سائیکلون اور 2004 کی سونامی جیسی ہولناک آفات کا سامنا کیا ہے۔ انہی تجربات کے بعد یہ احساس ہوا کہ ملک کو ایک ایسی خصوصی فورس کی ضرورت ہے جو صرف آفات سے نمٹنے میں مہارت رکھتی ہو۔ اسی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے 19 جنوری 2006 کو این ڈی آر ایف کا قیام عمل میں آیا۔ابتدا میں صرف 8 بٹالینوں کے ساتھ شروع ہونے والا یہ سفر آج 16 بٹالینوں تک پہنچ چکا ہے۔ اس وقت این ڈی آر ایف کے پاس دنیا کے جدید ترین آلات، تربیت یافتہ ڈاگ اسکواڈ اور ایسے ماہرین موجود ہیں جو زہریلی گیس کے اخراج سے لے کر گہرے پانی میں پھنسے افراد کو نکالنے تک ہر طرح کے آپریشن میں مہارت رکھتے ہیں۔

عالمی سطح پر بڑھتا ہوا وقار

آج این ڈی آر ایف کی شناخت صرف بھارت تک محدود نہیں رہی۔ وزیراعظم نے اپنے پیغام میں بھی اس بات کا ذکر کیا کہ بین الاقوامی سطح پر اس فورس نے نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ ’’آپریشن دوست‘‘ جیسے مشنوں کے ذریعے بیرونِ ملک جا کر انسانی جانیں بچا کر این ڈی آر ایف نے ثابت کر دیا ہے کہ بھارت اب آفات کے سامنے بے بس نہیں، بلکہ دنیا کی مدد کرنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

Former Captain Suryakumar Yadav: ٹیم انڈیا سے باہر سوریا کمار یادو کا درد چھلکا، بتایا مشکل وقت میں خود کو کیسے سنبھالا

سوریا کمار یادو بنیادی طور پر ہندوستان کے لیے ٹی 20 کرکٹ کھیلتے ہیں۔ اب…

1 hour ago

Assam Train Accident: آسام میں کولکاتا-سیرانگ ایکسپریس کی انجن سمیت 7 بوگیاں پٹری سے اتریں، ٹرین حادثے میں کئی مسافر زخمی

اس حادثے کے باعث ریلوے ٹریفک بھی متاثر ہوا ہے۔ کئی ٹرینوں کے تاخیر سے…

2 hours ago

Air Quality Remains ‘Very Poor’: دہلی-این سی آر میں زہریلی ہوا کا قہر، فضائی آلودگی انتہائی خراب

موسم میں تبدیلی، درجہ حرارت میں کمی اور بارش نہ ہونے کے باعث آنے والے…

3 hours ago

4-Year-Old Imran Falls into Open Sewer in Delhi: دہلی میں 4 سالہ عمران کھلے سیور میں گرا، این ڈی آرایف سمیت کئی ٹیمیں تلاش میں مصروف

ریسکیو آپریشن میں دہلی فائر سروس کے مختلف فائر اسٹیشنوں کی ٹیمیں بھی حصہ لے…

4 hours ago