قومی

My Son Struggled For 2 Hours : گریٹر نوئیڈا میں پانی سے بھرے گڑھےمیں کار گرنے سے 27 سالہ نوجوان کی موت،حکام پر لاپرواہی کا الزام

نئی دہلی:اتر پردیش کے گریٹر نوئیڈا میں پیش آئے ایک دل دہلا دینے والے حادثے نے انتظامیہ کی تیاریوں اور حساسیت پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ سافٹ ویئر انجینئر یووراج مہتا کی کار ایک گہرے گڑھے میں جا گری، جہاں وہ تقریباً دو گھنٹے تک زندگی اور موت کی جنگ لڑتا رہا، مگر بروقت امداد نہ ملنے کے باعث اس کی جان چلی گئی۔ اہلِ خانہ نے نوئیڈا ڈیولپمنٹ اتھارٹی پر شدید لاپروائی کا الزام عائد کیا ہے۔یووراج مہتا اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا۔ وہ گریٹر نوئیڈا کے سیکٹر-150 میں رہتا تھا اور رات کے وقت گروگرام میں واقع اپنے دفتر سے گھر واپس آ رہا تھا۔ شدید دھند کے باعث سڑک پر حدِ نگاہ نہ ہونے کی وجہ سے یووراج کی کار  بے قابو ہو کر 20 فٹ گہرے پانی سے بھرے گڑھے میں جا گری۔ متوفی کے والد راجکمار مہتا نے میڈیا کو بتایا کہ وہ آخری لمحات تک اپنے بیٹے کے ساتھ فون پر رابطے میں تھے۔ ان کے مطابق، ’’میرا بیٹا گاڑی کی چھت پر چڑھ کر موبائل کی ٹارچ جلا کر مدد کے لیے آوازیں دیتا رہا۔ وہ بار بار ‘ہیلپ، ہیلپ’ اور ‘پاپا بچاؤ’ چلاتا رہا، مگر کسی نے اس کی مدد نہیں کی۔‘‘

راجکمار مہتا نے بتایا کہ انہوں نے فوری طور پر ایمرجنسی نمبر 112 پر فون کیا، جس کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور این ڈی آر ایف کی ٹیم موقع پر پہنچی، لیکن افسوسناک طور پر ریسکیو ٹیم کے پاس مناسب آلات موجود نہیں تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’ان کے پاس صرف ایک رسی تھی۔ اگر تھوڑے بہتر وسائل یا کوئی غوطہ خور ہوتا تو میرے بیٹے کی جان بچائی جا سکتی تھی۔‘‘یووراج کے والد نے نوئیڈا انتظامیہ پر الزام لگایا کہ نالے کے قریب بیرکیڈنگ یا ریفلیکٹر جیسی ضروری حفاظتی اقدامات نہیں کیے گئے۔ انہوں نے کہا:”لوگوں نے بار بار ان حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کیا ، مگر انتظامیہ نے کوئی انتظام نہیں کیا۔ اسی لاپرواہی کی وجہ سے بار بار حادثات ہو رہے ہیں۔ میرا بیٹا بھی اسی لاپرواہی کا شکار ہوا ہے۔

مقامی لوگوں نے کیا احتجاج:

اس حادثے سے مقامی لوگوں میں شدید غم و غصہ پھیل گیا۔ کچھ لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکام کے خلاف نعرے بازی کی۔ ان کے مطابق انہوں نے سروس روڈ پر ریفلیکٹر اور سائن بورڈ لگانے کا بار بار مطالبہ کیا تھا، مگر حکام نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی۔ احتجاج کے کچھ ہی دیر بعد حکام نے اس گہرے گڑھے کو کئی ٹن کوڑا اور ملبہ ڈال کر پُر کر کے معاملہ ختم کر دیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Virat Kohli Test Retirement: وراٹ کو ریٹائرمنٹ لینے پر مجبور کیا گیا، اجیت اگرکر پر سنگین الزامات

گزشتہ سال وراٹ کوہلی کی ریڈ بال سے پریکٹس کرتے ہوئے کئی ویڈیوز سامنے آئی…

58 minutes ago

CJP Protest Again: سی جے پی پھر کرے گی احتجاج؟ آشوتوش رنکا کا اعلان، بولے- دہلی پولیس کے پاس 24 گھنٹے کا وقت

سی جے پی کے بانی ابھجیت دیپکے نے وزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے…

2 hours ago