قومی

A revolution is beginning in the Northeast: شمال مشرق میں صنعتی انقلاب کا آغاز، وزیراعظم مودی نے آسام کو دیا کھاد کارخانہ اور نئے ہوائی اڈے کا تحفہ

گواہاٹی/ڈبروگڑھ: وزیرِ اعظم نریندر مودی نے آسام کے نامروپ اور ڈبروگڑھ میں عوامی جوش و خروش کے درمیان ریاست کی ترقی کی ایک نئی تصویر پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ آج آسام کے ساتھ پورا شمال مشرقی خطہ صنعتی ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔ وزیرِ اعظم نے نامروپ میں امونیا–یوریا فرٹیلائزر پلانٹ کا بھومی پوجن کیا اور گواہاٹی میں ہوائی اڈے کے نئے ٹرمینل کا افتتاح بھی انجام دیا۔ ان منصوبوں کو انہوں نے اس بات کا ثبوت قرار دیا کہ شمال مشرق اب ملک کی مجموعی ترقی کا اہم مرکز بن چکا ہے۔

کسانوں کی خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح

وزیراعظم نے واضح کیا کہ ان کی حکومت کے لیے اَنّ داتا یعنی کسان سب سے مقدم ہیں۔ نامروپ میں قائم ہونے والے کھاد کارخانے سے آسام اور اطراف کی ریاستوں کے کسانوں کو اب کھاد کے لیے بھٹکنا نہیں پڑے گا اور انہیں مسلسل اور بروقت فراہمی یقینی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی کاشتکاری کے میدان میں آسام پورے ملک کو راستہ دکھا سکتا ہے۔

خوردنی تیل میں خود کفالت کی کوشش

وزیراعظم نے بتایا کہ آئل پام مشن کے ذریعے ملک کو خوردنی تیل کے معاملے میں خود کفیل بنانے کی سمت میں بھی تیزی سے کام کیا جا رہا ہے، جس سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا اور درآمدات پر انحصار کم ہوگا۔

کانگریس پر سخت سیاسی حملہ

ترقیاتی منصوبوں کے ساتھ ساتھ وزیرِ اعظم نے کانگریس پارٹی پر بھی سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس ووٹر لسٹ کی تطہیر کی مخالفت اس لیے کر رہی ہے کیونکہ اسے بنگلہ دیشی درانداز زیادہ عزیز ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ آسام کو کانگریس کی خوشامدی اور ووٹ بینک سیاست کے زہر سے محفوظ رکھنا نہایت ضروری ہے۔

خود کفیل آسام کا عزم

وزیراعظم نے یقین ظاہر کیا کہ ڈبل انجن حکومت یعنی مرکز اور ریاست کی مشترکہ طاقت سے آسام ہر شعبے میں تیزی سے ترقی کرے گا، خواہ وہ بنیادی ڈھانچہ ہو یا کسانوں کی آمدنی۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرق کے نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے اور یہاں کی صنعتوں کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت کسی بھی سطح پر کوئی کسر باقی نہیں چھوڑے گی۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Commonwealth Kabaddi Championship 2026: کامن ویلتھ کبڈی چیمپئن شپ 2026، بھارتی مرد و خواتین ٹیموں نے نائجیریا کو بری طرح دی شکست

بھارتی مردوں نے 50-23 سے کامیابی حاصل کی، جبکہ خواتین ٹیم نے نائجیریا کو 38-10…

5 hours ago

‘Lakhpati Didi’ Scheme: لکھ پتی دیدی اسکیم سے سنور رہی ہے دیہی خواتین کی زندگی، خود کفالت کی جانب بڑھ رہے قدم

مدھیہ پردیش کے نیمچ ضلع میں لکھ پتی دیدی اسکیم کے مثبت نتائج سامنے آ…

5 hours ago