قومی

PM Modi Extends Samvatsari Greetings: وزیراعظم نریندر مودی کا جین مت کے مقدس تہوار سموتسری پر نیک خواہشات  کا اظہار— معافی، ہمدردی اور انکساری کی تلقین

سموتسری کے مقدس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے تمام شہریوں کو دلی مبارکباد پیش کی اور معافی، ہمدردی اور خلوص جیسے دائمی اقدار کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم نے سموتسری کے موقع پر شہریوں کو نرمی اور نیک نیتی اپنانے کی بھی ترغیب دی۔ ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا: ’’سموتسری ہمیں معاف کرنے کی خوبصورتی اور ہمدردی کی طاقت کی یاد دلاتا ہے۔ یہ ہمیں سچائی اور خلوص کے ساتھ تعلقات کو پروان چڑھانے کی ترغیب دیتا ہے۔ اس مقدس موقع پر ہمارے دل انکساری سے بھر جائیں اور ہمارے اعمال مہربانی اور نیک نیتی کی عکاسی کریں۔ مچھامی دُکّدم!‘‘

انسانی تعلقات میں خلوص اور نرمی کی اہمیت

وزیراعظم کا یہ پیغام نہ صرف جین برادری کے لیے بلکہ پوری قوم کے لیے ایک یاد دہانی ہے کہ معاشرتی ہم آہنگی، برداشت اور محبت سے ہی ایک بہتر اور خوشحال سماج تشکیل پا سکتا ہے۔

سموتسری کیا ہے؟

سموتسری جین مت کا ایک مقدس تہوار ہے جو ہر سال پریوشنا یعنی تپسیا کے آخری دن شیوتامبر فرقے کی جانب سے منایا جاتا ہے۔ یہ دن معافی اور میل ملاپ کا دن سمجھا جاتا ہے، جس میں لوگ اپنے گناہوں اور غلطیوں کے لیے دوسروں سے معافی مانگتے ہیں اور دلوں سے کدورتیں مٹا دیتے ہیں۔ اس موقع پر جین برادری کا روایتی جملہ ’’مچھامی دُکّدم‘‘ کہا جاتا ہے جس کا مطلب ہے: ’’اگر مجھ سے کوئی غلطی ہوئی ہو تو مجھے معاف کریں۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Talat Aziz: طلعت عزیز: ایک واقعے نے کرکٹ کا جنون ختم کر دیا، دنیا کو مل گیا ایک شاندار غزل گائیک

حیدرآباد میں پیدا ہونے والے طلعت عزیز کبھی کرکٹر بننے کا خواب دیکھتے تھے، لیکن…

3 hours ago

SAFF Championship: سیف چیمپئن شپ: بھارت نے مالدیپ کو 1-0 سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

سہیل احمد بھٹ نے 38ویں منٹ میں پنالٹی پر فیصلہ کن گول کیا، گول کیپر…

4 hours ago