قومی

’’آپریشن مہادیونے اطمینان کوخود اعتمادی میں بدل دیا…‘‘ جوانوں کو اعزاز سے سرفرازکرتے ہوئے وزیرداخلہ امت شاہ نے کہی یہ بڑی بات

نئی دہلی: مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے دہلی میں آپریشن مہادیومیں شامل فوجیوں کو اعزازسے نوازا۔ اس آپریشن میں فوج نے پہلگام دہشت گردانہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کومارگرایا۔ امت شاہ نے فوجیوں کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے سپاہیوں نے دنیا کودکھا دیا ہے کہ دہشت گرد چاہے کوئی بھی حکمت عملی اختیارکریں، وہ ہندوستان کونقصان پہنچا کراب بچ نہیں سکتے ہیں۔

آپریشن مہادیوکوکامیابی کے ساتھ انجام دینے والے جوانوں کو خطاب کرتے ہوئے وزیرداخلہ داخلہ امت شاہ نے کہا کہ وزیراعظم مودی اور پوری عوام کی طرف سے میں تمام سیکورٹی فورسزکومبارکباد دیتا ہوں کہ وہ ہم وطنوں کے ذہنوں میں تحفظ کے احساس کومضبوط کریں۔

آپریشن مہادیو نے لوگوں کو خوداعتمادی دی: وزیرداخلہ

انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب کشمیرمیں سیاحت اپنے عروج پرتھی، پہلگام حملے کے ذریعے ‘کشمیرمشن’ کوپٹری سے اتارنے کی ناکام کوشش کی گئی۔ لوگ آپریشن سندورسے مطمئن تھے، لیکن آپریشن مہادیو نے اس اطمینان کواعتماد میں بدل دیا ہے۔ آپریشن سندور اورآپریشن مہادیونے دہشت کے آقاؤں کوبتا دیا ہے کہ بھارت کے شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے کا انجام کیا ہوتا ہے۔

آپریشن میں اب جموں وکشمیرپولیس بھی آگے

وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا کہ ہرمیدان میں دنیا میں اعلیٰ مقام حاصل کرنے کے ہندوستان کے احساس کی بنیادی بنیاد سلامتی کا یہ یقین ہے۔ تکنیکی طورپرہماری این آئی اے کی ایف ایس ایل نے ثابت کردیا ہے کہ آپریشن مہادیومیں مارے گئے دہشت گردوں نے پہلگام میں ظلم برپا کیا تھا۔ فوجیوں نے دنیا کودکھایا ہے کہ دہشت گرد چاہے جتنے بھی طریقے اورحکمت عملی بدل لیں، وہ ہندوستان کونقصان پہنچا کربچ نہیں سکتے۔ انہوں نے کہا کہ اب جموں وکشمیرپولیس بھی فوج اورنیم فوجی دستوں کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے آگے ہے۔ حکمراں پارٹی ہویا اپوزیشن، ہرکوئی آپریشن سندوراورمہادیوکولے کرخوش اورپرجوش تھا اورسیکورٹی فورسزکے لیے مبارکباد کے جذبات تھے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: پی ایم مودی نے فلائی دبئی کے زخمی کیپٹن اسمت مچھارسے کی بات، بہادری کو سراہا

تبوک میں طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے بعد کیپٹن اسمت  مچھار کو فوری طبی امداد…

7 minutes ago

Yuzvendra Chahal Announcement: یوزویندر چہل کے اچانک ریٹائرمنٹ سے کرکٹ کی دنیا حیران، جانیے کیوں لیا ریڈ بال چھوڑنے کا فیصلہ؟

نارتھمپٹن شائر اور ہندوستانی ٹیم کے اسٹار لیگ اسپنر یوزویندر چہل نے ریڈ بال کرکٹ…

54 minutes ago

Nushrratt Bharuccha Health Update: نُسرت بھروچا کے بالی حادثے پر باضابطہ بیان جاری، ٹیم نے بتایا- ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر

نُسرت بھروچا کے فلمی کیریئر پر نظر ڈالیں تو انہوں نے ’پیار کا پنچ نامہ‘…

55 minutes ago