6 اپریل کو بی جے پی نے اپنا 46واں یوم تاسیس منایا۔ اس موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے پارٹی کے کروڑوں کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی کامیابی کسی ایک رہنما کی نہیں بلکہ کارکنان کے ’’پختہ عزم‘‘ اور ’’خدمت کے جذبے‘‘ کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شدید گرمی ہو یا سخت سردی، پارٹی کے کارکنان ہمیشہ میدان میں ڈٹے رہتے ہیں اور یہی بی جے پی کی اصل طاقت ہیں۔
’’پختہ عزم ہر مشکل کو آسان بناتا ہے‘‘
نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘ پر اپنے پیغام میں لکھا کہ مضبوط ارادہ وہ قوت ہے جو بڑی سے بڑی مشکل کو بھی آسان بنا دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے کارکنان اس کی زندہ مثال ہیں، جنہوں نے اپنی محنت اور لگن سے پارٹی کو بلندیوں تک پہنچایا۔ وزیر اعظم نے اپنے پیغام کے آخر میں بھگوان شیو کی مدح میں ایک سنسکرت شلوک بھی شیئر کیا:
“सिद्धिः साध्ये सतामस्तु प्रसादात्तस्य धूर्जटेः।
जाह्नवीफेनलेखेव यन्मूर्ध्नि शशिनः कला॥”
اس شلوک کا مفہوم یہ ہے کہ ’’بھگوان شیو کی کرپا سے ہمارے مشکل کام آسانی سے مکمل ہوں، جن کے سر پر چاند کی روشنی گنگا کے جھاگ کی طرح جگمگا رہی ہے۔‘‘ اس کے ذریعے نریندر مودی نے یہ پیغام دیا کہ جس طرح خدائی مدد اور مضبوط ارادہ ناممکن کو ممکن بنا دیتا ہے، اسی طرح بی جے پی کے کارکنان نے اپنی محنت سے پارٹی کو ایک مضبوط مقام تک پہنچایا۔ وزیراعظم نے کہا کہ بی جے پی کی کامیابی اس کے منظم ڈھانچے اور کارکنان کی لگن کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ اہم فیصلوں اور ترقیاتی کاموں کے پیچھے تنظیم کی طاقت کارفرما ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ 2047 تک ’’ترقی یافتہ بھارت‘‘ کا خواب پورا کرنے کے لیے اسی جذبے اور خدمت کے عزم کو برقرار رکھنا ہوگا، جو پارٹی کے ابتدائی دنوں میں تھا۔ آخر میں نریندر مودی نے کارکنان کو یاد دلایا کہ پارٹی کی موجودہ کامیابی کے باوجود انہیں رکنا نہیں ہے بلکہ مزید محنت اور خدمت کے جذبے کے ساتھ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے رہنا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
ابو عاصم اعظمی نے اکھلیش یادو کے ایودھیا دورے پر اٹھائے جانے والے سوالات کا…
حیدرآباد میں پیدا ہونے والے طلعت عزیز کبھی کرکٹر بننے کا خواب دیکھتے تھے، لیکن…
فضائی آلودگی کی صورتحال خراب ہونے کے باعث دہلی اور اس کے آس پاس کے…
اے آئی ایم آئی ایم لیڈر نے کہا کہ اب مسلمان خاموش رہ کر ووٹ…
سہیل احمد بھٹ نے 38ویں منٹ میں پنالٹی پر فیصلہ کن گول کیا، گول کیپر…
وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے ’یگے یگین بھارت میوزیم‘ کی…