قومی

PM Modi, Amit Shah birthday wishes to Rajasthan CM Bhajanlal Sharma: وزیراعظم مودی،امت شاہ  ودیگر لیڈروں نے وزیراعلیٰ بھجن لال شرما کو سالگرہ پر دی مبارکباد

نئی دہلی: راجستھان کے وزیراعلیٰ بھجن لال شرما کی 58ویں سالگرہ کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی نے انہیں دلی مبارکباد دی اور ان کی قیادت کو سراہتے ہوئے درازیٔ عمر اور بہتر صحت کی پراتھناکی۔ وزیراعظم  مودینے کہا کہ وزیراعلیٰ ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے قابلِ ستائش کوششیں کر رہے ہیں۔وزیراعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ راجستھان کے وزیراعلیٰ بھجن لال شرما کو ان کی سالگرہ پر نیک خواہشات۔ وہ ریاست کی ترقی کو رفتار دینے اور نوجوانوں کے خوابوں کو ساکار کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہے ہیں۔ بھگوان انہیں اچھی صحت اور طویل عمر دئے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بھجن لال شرما 15 دسمبر 1967 کو ضلع بھرت پور کے ندبئی میں پیدا ہوئے تھے اور پیر کو وہ 58 برس کے ہو گئے۔ ایک دلچسپ اتفاق یہ ہے کہ ٹھیک دو سال قبل 15 دسمبر 2023 کو ہی انہوں نے راجستھان کے 14ویں وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیا تھا۔ یوں ان کی سالگرہ اور اقتدار سنبھالنے کی تاریخ ایک ہی دن سے جڑی ہوئی ہے، جو ان کے سیاسی سفر کی ایک منفرد مثال سمجھی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ریاست بھر میں ان کے حامیوں اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان میں جوش و خروش دیکھنے کو ملا، تاہم وزیراعلیٰ نے اپنی توجہ ترقیاتی کاموں پر مرکوز رکھی۔بھجن لال شرما کو 35 برس سے زائد کا سیاسی تجربہ حاصل ہے۔ انہوں نے اپنے سیاسی سفر کا آغاز تنظیمی کام سے کیا اور زمینی سطح پر کارکنان کو مضبوطی سے جوڑا۔

2023 کے اسمبلی انتخابات میں وہ پہلی مرتبہ سانگانیر اسمبلی حلقے سے رکنِ اسمبلی منتخب ہوئے اور اسی کے ساتھ غیر متوقع طور پر وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے منتخب کیے گئے، جسے سیاست میں ایک نئی روایت کی شروعات قرار دیا گیا۔ وزیراعلیٰ بننے کے بعد انہوں نے ریاست کو نئی سمت دینے کا دعویٰ کیا اور دو برسوں میں ان کی حکومت نے متعدد کامیابیاں حاصل کیں۔ ان کی پالیسیوں میں کسانوں کی معاشی مضبوطی پر خاص زور دیا گیا، جب کہ زراعت کے ساتھ دیگر شعبوں میں بھی سرمایہ کاری کو فروغ دیا گیا۔

وزیراعلیٰ بھجن لال شرما نے اپنی سالگرہ خدمت کے کاموں میں مصروف رہ کر منائی۔ اس موقع پر ملک اور ریاست کی کئی اہم شخصیات نے انہیں مبارکباد دی۔ وزیراعظم نریندر مودی کے علاوہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، مرکزی وزراء گجیندر سنگھ شیکھاوت، ارجن رام میگھوال اور بھوپیندر یادو سمیت متعدد رہنماؤں نے نیک خواہشات پیش کیں۔ دن کی شروعات پہلی پوجیہ گنیش جی کی خصوصی پوجا سے ہوئی، جس کے لیے وزیراعلیٰ اپنی اہلیہ گیتا دیوی کے ساتھ وزیر اعلیٰ رہائش گاہ سے موتی ڈونگری گنیش مندر پہنچے اور پوجا ادا کی۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

8 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

8 hours ago