نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کے روز مرکزی وزیر سی آر پاٹل کو ان کی سالگرہ کے موقع پر مبارکباد پیش کی اور ملک میں پانی کے انتظام و فراہمی کے لیے ان کی کوششوں کی ستائش کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’ہر گھر جل‘ کے وژن کو آگے بڑھانے میں پاٹل کا کردار لاکھوں لوگوں کی زندگی بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔ وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں کہا کہ سی آر پاٹل کی قیادت میں جل جیون مشن اور پانی کے مؤثر انتظام کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ مودی نے اپنے پیغام میں کہا: ’’مرکزی وزیر سی آر پاٹل کو سالگرہ کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔ پانی کے انتظام کو مضبوط بنانے اور ’ہر گھر جل‘ کے وژن کو آگے بڑھانے کے لیے ان کی لگن بے شمار شہریوں کی زندگی کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔‘‘ انہوں نے پاٹل کی درازیٔ عمر اور اچھی صحت کی بھی دعا کی۔
حکومت کے اہم منصوبے کو آگے بڑھانے کی ذمہ داری
وزیر اعظم کے اس پیغام سے واضح ہوتا ہے کہ مرکزی حکومت کی اہم اسکیم جل جیون مشن کو عملی شکل دینے میں سی آر پاٹل کا کردار خاصا اہم سمجھا جا رہا ہے۔ ان کی قیادت میں وزارت نہ صرف گھروں تک نل کے ذریعے صاف پانی پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے بلکہ پانی کے تحفظ اور ذخیرہ کے لیے مختلف مہمات بھی چلا رہی ہے۔
وزیرداخلہ امت شاہ نے بھی دی مبارکباد
وزیراعظم کے ساتھ ساتھ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی سی آر پاٹل کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مودی کی قیادت میں وہ ملک کے ہر گھر تک صاف پینے کا پانی پہنچانے کے لیے قابل ستائش کام کر رہے ہیں۔ اسی طرح بھوپندر پٹیل اور پیوش گوئل نے بھی پاٹل کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ عوامی شراکت داری کے ذریعے پانی کے تحفظ کی مہم ’وکست بھارت‘ کے خواب کو حقیقت میں بدلنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
سی آر پاٹل نے اظہار تشکر کیا
مبارکباد کے پیغامات کے جواب میں سی آر پاٹل نے وزیراعظم اور دیگر سینئر رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی محبت اور وزیر اعظم کی رہنمائی انہیں ملک میں پانی کے تحفظ، پانی کی سلامتی اور عوامی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مسلسل کام کرنے کی تحریک دیتی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
پروفیسر شاہد صدیقی نے کہا کہ آج کے نوجوانوں کو اردو سے جوڑنے کے لیے…
مانسون کی سرگرمیاں برقرار، بعض علاقوں میں بارش اور گرج چمک کا امکان؛ دہلی میں…
ڈاکٹر شمس اقبال نے اردو صحافیوں سے زبان کے معیار پر بھی خصوصی توجہ دینے…
بھارت ایکسپریس اردو کے تیسرے نیشنل کانکلیو میں اردو، صحافت اور نئی ٹیکنالوجی پر گفتگو،…
اپنی پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے شاہد صدیقی نے بتایا کہ وہ اردو اخبارات کے…
سری لنکا کی ناقص بیٹنگ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ…