قومی

PM Modi extends birthday greetings: وزیراعظم مودی اور امت شاہ کی جانب سے جے پی نڈا کو سالگرہ کی مبارکباد، تنظیم سازی اور صحت عامہ کے شعبے میں خدمات کو سراہا گیا

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے بی جے پی کے قومی صدر اور مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا کو سالگرہ پر مبارکباد پیش کی اور پارٹی میں ان کی خدمات اور قیادت کو سراہے بغیر نہیں رہے۔ وزیراعظم نے نڈا کی تنظیمی صلاحیتوں، اصولی سیاست اور عوامی فلاح کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے لکھا کہ جے پی نڈا نہ صرف سادہ مزاج اور ملنسار شخصیت کے مالک ہیں بلکہ بی جے پی کو مضبوط بنانے میں ان کا کردار قابلِ ذکر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحت کے بنیادی ڈھانچے کے قیام اور کیمیکلز و کھاد کے شعبے کی ترقی میں بھی ان کی کوششیں نمایاں ہیں۔

 

وزیرداخلہ امت شاہ کی جانب سے بھی مبارکباد

بی جے پی کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جے پی نڈا وزیراعظم مودی کے اس عزم کو پورا کرنے کیلئے مسلسل کام کر رہے ہیں جس کے تحت ہر شہری کو معیاری اور سستی صحت کی خدمات فراہم کی جانی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ نڈا نے نہ صرف حکومتی سطح پر صحت کے نظام کو مضبوط بنایا بلکہ پارٹی کی تنظیم کو بھی وسعت دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ جے پی نڈا کو لمبی اور صحت مند زندگی نصیب ہو۔

جے پی نڈا کی سیاسی اور تنظیمی خدمات

بی جے پی کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق جے پی نڈا کا تعلق ہماچل پردیش سے ہے، تاہم ان کی پیدائش 2 دسمبر 1960 کو پٹنہ، بہار میں ہوئی۔ انہوں نے نوجوانی ہی میں سیاست میں قدم رکھا۔ وہ مختلف اہم ذمہ داریوں کو نبھاتے رہے ہیں۔ وہ 2010 میں بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری مقرر ہوئے۔ 2012 میں پہلی بار راجیہ سبھا کے رکن منتخب ہوئے۔ 2014 تا 2019، مرکزی وزیر صحت اور 2019 سے بی جے پی کے قومی صدر حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ جے پی نڈا اس وقت مرکزی وزیر صحت کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ سالگرہ کے اس موقع پر پارٹی کے مختلف رہنماؤں اور کارکنان نے بھی نڈا کی خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی عوامی خدمت، سیاسی استحکام اور تنظیمی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

4 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

4 hours ago