قومی

Prime Minister Narendra Modi: وزیراعظم مودی نے پوربندر میں منعقد مادھوپور میلے کے لیے دی نیک خواہشات، بتایا ‘ایک بھارت، شریسٹھ بھارت’ کی مثال

 نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے گجرات کے پوربندر میں جاری مادھوپور میلے کے لیے سب کو نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تہوار مختلف روایات کو یکجا کرتا ہے، جو ‘ایک بھارت، شریسٹ بھارت’ کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔وزیراعظم مودی نے اتوار کو سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا، “گجرات کے پوربندر میں جاری مادھوپور میلے کے لیے میری دلی نیک خواہشات۔ یہ زندہ دل تہوار ہماری شاندار ثقافت کو اجاگر کرتا ہے اور ساتھ ہی، یہ گجرات اور شمال مشرقی بھارت کے درمیان دائمی ثقافتی رشتوں کو مزید مضبوط بناتا ہے۔ یہ میلہ مختلف روایات کو یکجا کرتا ہے، جو ‘ایک بھارت، شریسٹھ بھارت’ کے حقیقی جذبے کی نمائندگی کرتا ہے۔ میں سب لوگوں سے درخواست کرتا ہوں کہ اس میلے میں شرکت کریں۔”

اس موقع پر وزیراعظم مودی نے 27 مارچ 2022 کے ‘من کی بات’ پروگرام کا ایک ویڈیو بھی شیئر کیا، جس میں انہوں نے مادھوپور میلے کا ذکر کیا تھا۔ انہوں نے پوسٹ میں لکھا، “2022 کے ‘من کی بات’ پروگرام میں میں نے مادھوپور میلے کی اہمیت اور ہماری ثقافت میں اس کے کردار کے بارے میں بات کی تھی۔”

مادھوپور میلہ: مشرق اور مغرب کی ثقافتوں کا حسین امتزاج

وزیراعظم مودی نے اپنے خطاب میں کہا، “مادھوپور میلہ کہاں لگتا ہے، کیوں لگتا ہے، اور یہ بھارت کی تنوع سے کیسے جڑا ہے، یہ جاننا ‘من کی بات’ کے شائقین کے لیے بہت دلچسپ ہوگا۔ مادھوپور میلہ، گجرات کے پوربندر میں سمندر کے کنارے مادھوپور گاؤں میں لگتا ہے۔ لیکن اس کا ہندوستان کے مشرقی کنارے سے بھی تعلق ہے۔ آپ سوچ رہے ہوں گے کہ یہ کیسے ممکن ہے؟ اس کا جواب بھی ایک پُرانا قصہ بتاتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ ہزاروں سال قبل بھگوان کرشن کی شادی شمال مشرق کی راجکماری روکمنی سے ہوئی تھی۔ یہ شادی پوربندر کے مادھوپور میں ہوئی تھی اور اسی شادی کی یاد میں آج بھی مادھوپور میلہ منایا جاتا ہے۔”

انہوں نے مزید کہا، “مشرق اور مغرب کا یہ گہرا رشتہ ہماری میراث ہے۔ وقت کے ساتھ لوگوں کی کوششوں سے مادھوپور میلے میں نئی چیزیں بھی شامل ہو رہی ہیں۔ یہاں کنیا پہلو کو ‘گھراٹی’ کہا جاتا ہے اور اس میلے میں اب شمال مشرق سے بہت سے گھراٹی بھی آ رہے ہیں۔ ایک ہفتے تک جاری رہنے والے مادھوپور میلے میں شمال مشرق کے تمام ریاستوں کے فنکار، ہینڈی کرافٹ کے ماہر، اور دیگر آرٹسٹ آتے ہیں، اور اس میلے کی رونق کو چار چاند لگ جاتے ہیں۔ یہ میلہ، ایک بھارت-شریسٹ بھارت کی بہترین مثال بن رہا ہے۔ میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ آپ اس میلے کے بارے میں پڑھیں اور جانیں۔”بتا دیں کہ بھگوان کرشن اور روکمنی جی کی شادی کی یاد میں منایا جانے والا مشہور مادھوپور میلہ 27 مارچ کو شروع ہوا، جو پانچ دن تک جاری رہتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Indian Shooter Asian Games Gold Medal: راہی سرنوبت: این سی سی سے آغاز، عالمی سطح پر کی تاریخ رقم، ہندوستان کی بنیں گولڈن گرل

36ویں سالگرہ پر ہندوستان کی اسٹار نشانے باز کی متاثر کن کہانی، کامن ویلتھ گیمز،…

7 hours ago

Cuba US Sanctions: کیوبا کے حق میں بھارت کا اہم موقف، امریکی پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد کی حمایت میں 130 ممالک نےدیا  ووٹ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکہ کی اقتصادی اور تجارتی پابندیاں ختم کرنے کی…

7 hours ago

Diljit Dosanjh Concert: دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ کے لیے دہلی میٹرو کی خصوصی تیاری، 30 اکتوبر کو رات 12 بجے تک چلیں گی ٹرینیں

جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں ’اورا انڈیا ٹور 2026‘ کے دوران 70 ہزار سے زائد…

8 hours ago

Saharanpur Lighting: سہارنپور میں آسمانی بجلی گرنے سے مسجد کے مینار کا گنبد تباہ، جل گئے کئی الیکٹرانک آلات

اتر پردیش کے گنگوہ علاقے کے گاؤں گجران میں واقع مسجد پر آسمانی بجلی گرنے…

9 hours ago