قومی

PM Modi Extends Baisakhi Greetings to the Nation: وزیر اعظم  مودی نےلوگوں کو بیساکھی کی دی مبارکباد، کسانوں کے حوصلے اور خالصہ پنتھ کی تشکیل کو کیا یاد

وزیر اعظم نریندر مودی  نے بیساکھی کے تہوار بیساکھی کے موقع پر تمام اہلِ وطن، خاص طور پر کسان بھائیوں اور بہنوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔ 14 اپریل کو منائے جانے والے اس فصل کے تہوار پر وزیر اعظم نے ملک کی خوشحالی میں کسانوں کے کردار کو سراہا اور اتحاد و خدمت کے عزم کو دہرایا۔

نئے جوش و خروش کا تہوار

وزیر اعظم مودی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں کہا، “بیساکھی کی سب کو بہت بہت مبارکباد! یہ تہوار نئے جوش، خوشیوں اور خوشحالی کا پیغام لے کر آتا ہے۔” وزیر اعظم مودی  نے بیساکھی کو صرف فصل کا تہوار نہیں بلکہ کسانوں کے تئیں شکرگزاری کا اہم موقع قرار دیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارے اَن داتا کی محنت اور لگن کی بدولت ہی ملک مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

خالصہ پنتھ کی تشکیل

وزیراعظم  مودی نے اس دن کی تاریخی اور روحانی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے یاد دلایا کہ 1699 میں گرو گوبند سنگھ جی نے اسی دن خالصہ پنتھ کی بنیاد رکھی تھی، جو بہادری اور انصاف کے تحفظ کا پیغام دیتا ہے۔ شمالی بھارت میں ربیع کی فصلوں کی کٹائی کے ساتھ شروع ہونے والا یہ تہوار سورج کے نئے سال (میش سنکرانتی) کی آمد کا بھی اعلان کرتا ہے۔

تنوع میں اتحاد

وزیر اعظم مودی نے بھارت کی ثقافتی تنوع کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک کے مختلف حصوں میں بیساکھی کے ساتھ ساتھ ویشو، بوہگ بیہو اور پوئلا بیساکھ جیسے تہوار بھی منائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ تہوار قومی یکجہتی کو مضبوط کرتے ہیں اور ہمیں اپنی مشترکہ وراثت پر فخر کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

4 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

4 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

5 hours ago