قومی

PM Modi expresses grief over Pune road accident: پنے سڑک حادثہ پر وزیر اعظم نریندر مودی کا اظہار افسوس، متاثرین کیلئے مالی امداد کا اعلان

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر کے ضلع پنے میں جیجوری- مورگاؤں روڈ پر پیش آئے سڑک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو گئیں۔

وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دل سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہے اور وہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو وزیر اعظم قومی راحت فنڈ (PMNRF) سے دو-دو لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے گی، جبکہ زخمی افراد کو پچاس-پچاس ہزار روپے دیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے اس سلسلے میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پیغام میں کہا: مہاراشٹر کے پنے میں جیجوری- مورگاؤں روڈ پر ایک سڑک حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر گہرا دکھ ہوا ہے۔ جن لوگوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے، ان کے تئیں میری تعزیت۔ زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔ وزیراعظم قومی راحت فنڈ سے مہلوکین کے اہل خانہ کو دو-دو لاکھ روپے کی امدادی رقم دی جائے گی۔ زخمیوں کو پچاس-پچاس ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ — PM @narendramodi

حکومت کی جانب سے یہ اقدام متاثرہ خاندانوں کے درد کو کم کرنے اور ان کی فوری مدد کو یقینی بنانے کی کوشش کے طور پر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مہاراشٹر کے ضلع پنے میں بدھ کی شام ایک دلخراش سڑک حادثے میں 9  افراد ہلاک ہو گئے، جن میں ایک 6 سالہ بچہ اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ یہ افسوسناک واقعہ جیجوری-مورگاؤں روڈ پر ایک ہوٹل کے سامنے پیش آیا، جب ایک تیز رفتار سوزوکی سوئفٹ ڈیزائر کار ایک کھڑی پک اپ گاڑی سے جا ٹکرائی۔

پولیس کے مطابق، حادثہ شام تقریباً 6:45 بجے اس وقت ہوا جب ہوٹل کے مالک اور ان کے ملازمین ایک پک اپ ٹرک سے ریفریجریٹر اتار رہے تھے۔ اسی دوران پنے سے مورگاؤں کی جانب جانے والی کار بے قابو ہو گئی اور سیدھے پک اپ سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں موقع پر ہی متعدد افراد جان کی بازی ہار گئے۔

حادثے کے بعد موقع پر افرا تفری مچ گئی۔ مقامی لوگوں اور پولیس کی مدد سے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے۔ واقعے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ وزیر اعظم نے مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

?Will India Face a 100% Tariff: بھارت پر لگ سکتا ہے 100 فیصد ٹیرف؟ ٹرمپ نے نئے قانون پر دستخط کیے

قانون میں امریکا کے یورپی اتحادیوں کو بعض پابندیوں سے بچانے کے لیے بھی گنجائش…

22 minutes ago

Delhi – NCR Weather Today: دہلی -این سی آرمیں پر چھائے رہیں گے بادل، ہلکی بارش کے امکانات، حبس کرے گا پریشان

محکمۂ موسمیات کے مطابق اب مانسون کمزور پڑ رہا ہے، جس کے باعث بارش میں…

1 hour ago

JUSTICE B.R. GAVAI ADDRESS: باوقار زندگی کے بغیر حقوق بے معنی، جسٹس بی آر گوائی کا 9ویں این سی چاگلہ لیکچر سے خطاب

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس بھوشن رام کرشن گوائی نے کہا کہ محض سیاسی…

10 hours ago

Jayant Chaudhary meets PM Modi: وزیراعظم نریندر مودی سے اہل خانہ کے ساتھ ملے جینت چودھری، اتحاد کا دیا پیغام

مرکزی وزیر اور راشٹریہ لوک دل (آر ایل ڈی) کے صدر جینت چودھری نے جمعہ…

10 hours ago

Ronaldo Ends Retirement Speculation: رونالڈو کی ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیاں ختم، نیشنز لیگ کے لیے پرتگال کی ٹیم میں شامل

پرتگال 24 ستمبر کو گھریلو میدان پر ویلز کے خلاف نیشنز لیگ مہم کا آغاز…

11 hours ago

Zimbabwe vs Australia: آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 84 رنز سے دی شکست، سیریز میں 0-2 کی ناقابلِ شکست برتری حاصل کی

ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے مقابلے میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50…

12 hours ago