قومی

Kurnool Road Accident: وزیراعظم نریندر مودی نے کرنول سڑک حادثہ پر گہرے دکھ کا کیا اظہار، متاثرین کے لیے معاوضےکیا اعلان

نریندر مودی نے آندھرا پردیش کے کرنول ضلع میں پیش آئے دردناک سڑک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مہلوکین کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔ ساتھ ہی وزیراعظم نے متاثرین کے لیے معاوضے کا اعلان بھی کیا۔

پی ایم او کا بیان

وزیراعظم  کے دفتر وزیراعظم دفتر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ کرنول ضلع میں پیش آنے والا حادثہ انتہائی افسوسناک ہے۔ اس حادثے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ کو وزیراعظم نیشنل ریلیف فنڈ سے 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50 ہزار روپے کی امدادی رقم دی جائے گی۔

حادثے کی تفصیل

جمعرات کو  آندھرا پردیش  کے ضلع کرنول کےمنترالیم منڈل کے چلکلاڈونا علاقہ کے قریب ایک بولیرو گاڑی اور لاری کے درمیان زبردست تصادم ہوا۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ موقع پر ہی چیخ و پکار مچ گئی اور گاڑی بری طرح تباہ ہو گئی۔

ریسکیو آپریشن

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر ایمّیگنور اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ اس حادثے میں 8 افراد کی موت ہوگئی،جب کہ 10 سے 12 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

تیرتھ یاتریوں کا سفر حادثے کا شکار

بتایا جا رہا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد کرناٹک کے تیرتھ یاتری تھے۔ وہ منترا لم مندر کے درشن کر کے واپس لوٹ رہے تھے کہ راستے میں یہ افسوسناک حادثہ پیش آ گیا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

4 minutes ago

Malayalam Actress Arrested for Luring Doctor: علاج کے بہانے ڈاکٹر کو فلیٹ پر بلا کر بے رحمی سے پیٹا، ملیالم اداکارہ سمیت 3 گرفتار

ڈاکٹر کا الزام ہے کہ فلیٹ میں اتولیا سمیت 12 افراد موجود تھے۔ جیسے ہی…

9 minutes ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

41 minutes ago