(فوٹو: اے این آئی)
وزیر اعظم نریندر مودی اور مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے مالے میں ملاقات کی۔ یہ میٹنگ ریپبلک اسکوائر پر پی ایم مودی کے رسمی استقبال کے بعد ہوئی۔ واضح رہے کہ پی ایم مودی صدر معیزو کی دعوت پر مالدیپ کا دورہ کر رہے ہیں اور ملک کے 60ویں یوم آزادی کی تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔
دونوں رہنماؤں نے رسمی استقبال کے بعد ریپبلک اسکوائر پر ملاقات کی، جس میں 21 توپوں کی سلامی، مالدیپ کی نیشنل ڈیفنس فورس (MNDF) کی جانب سے گارڈ آف آنر اور بچوں کی جانب سے ثقافتی رقص پیش کیا گیا۔ استقبالیہ کے دوران دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔
ہندوستان اور مالدین کے درمیان 60 سالہ تعلقات کا جشن ہے یہ دورہ: رندھیر جیسوال
وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا کہ یہ دورہ ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان سفارتی تعلقات کے 60 سال کا جشن ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’بھارت مالدیپ کے خصوصی اور تاریخی تعلقات کے 60 سال کی یاد میں۔ وزیر اعظم نریندر مودی ایک پرتپاک اور رنگا رنگ رسمی استقبال اور گارڈ آف آنر کے لیے ریپبلک اسکوائر پہنچے۔ صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے گرم جوشی سے استقبال کیا۔ وفود کی سطح پر بات چیت ہونے والی ہے۔‘‘
وہیں مالدیپ کے صدر نے ایک پوسٹ میں کہا کہ ’’ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کے مالدیپ کے سرکاری دورے کے دوران ان کا رسمی استقبال کیا گیا۔ صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے ریپبلک اسکوائر پر وزیر اعظم کا استقبال کیا، جہاں امینیہ اسکول کے طلباء نے ثقافتی رقص پیش کیا۔ MNDF نے وزیر اعظم کو 21 توپوں کی سلامی پیش کی جس کے بعد انھیں گارڈ آف آنر دیا گیا۔‘‘
اس دوران پی ایم مودی نے ریپبلک اسکوائر پر مالدیپ کی کابینہ کے وزراء اور عہدیداروں سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر مالے میں وزارت دفاع کی عمارت میں وزیر اعظم مودی کی ایک بڑی تصویر نمایاں طور پر آویزاں کی گئی۔ پی ایم مودی نے کہا کہ دونوں ممالک کے مضبوط تعلقات سے لوگوں کو بہت فائدہ ہوگا۔
بھارت ایکسپریس اردو
بحرین کی وزارت خارجہ نے اتوار کو ایران کے مسلسل فضائی حملوں کی مذمت کی۔…
جمعہ کو روس کے ایک سینئر سفارت کار نے کہا کہ یوکرین کو سکیورٹی ضمانتیں…
قدرتی کھیتی کا خصوصی ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ گجرات کی…
کشی نگر مہوتسو 2026 کے شاندار اسٹیج پر بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے سی…
وزیر اعظم مودی نے بی جے پی کا کارکن ہونے کو ایک ’خوش قسمتی‘ قرار…
اتر پردیش میں سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو کی یوم پیدائش کے…