قومی

MNDF present Haiykolhu for PM Modi: مالدیپ کے قومی دفاعی دستے کی جانب سے وزیر اعظم مودی کیلئے روایتی خیرمقدمی اعزاز’ہائیکولو‘ پیش کیا گیا

مالے— وزیراعظم نریندر مودی کو جمعہ کے روز ان کے سرکاری دورۂ مالدیپ کے دوران مالدیپ نیشنل ڈیفنس فورس (MNDF)  کی جانب سے نہ صرف گارڈ آف آنر دیا گیا بلکہ روایتی خیرمقدمی تحفہ ہائیکولو بھی پیش کیا گیا، جو کہ مالدیپ کی ایک قدیم اور معزز روایت کا حصہ ہے۔ مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معزو نے ریپبلک اسکوائر پر وزیر اعظم مودی کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے، بچوں نے ثقافتی رقص پیش کیا، اور MNDF کی جانب سے 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ بعد ازاں وزیر اعظم مودی نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

’ہائیکولو ‘مہمان نوازی کی علامت

مالدیپ نیشنل ڈیفنس فورس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو مالدیپ کی روایتی مہمان نوازی اور اعزاز کے طور پر ہائیکولو پیش کیا گیا۔ یہ روایت ہمارے مہمانوں کے لیے احترام کا اعلیٰ ترین مظہر ہے۔ یہ خیرمقدمی تقریب دونوں ملکوں کے درمیان گہرے سفارتی اور تاریخی تعلقات کی علامت سمجھی جا رہی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب دونوں ممالک اپنے تعلقات کے 60 سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں۔

دو طرفہ ملاقاتیں اور کابینہ سے روابط

وزیراعظم مودی نے صدر معزو کے ساتھ باضابطہ ملاقات کی، جس میں مختلف شعبوں میں تعاون اور علاقائی استحکام پر بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر مالدیپ کی کابینہ کے وزراء اور اعلیٰ افسران سے بھی وزیر اعظم مودی کی ملاقات ہوئی۔ ہندوستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایک پوسٹ میں کہا کہ یہ دورہ ہندوستان-مالدیپ تعلقات کے 60 سال مکمل ہونے کی یادگار کے طور پر ہو رہا ہے۔ وزیر اعظم مودی کو ریپبلک اسکوائر پر شاندار خیرمقدم اور گارڈ آف آنر دیا گیا۔

خصوصی انداز میں استقبال

وزیراعظم مودی کے مالدیپ پہنچنے پر ویلانا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی ان کا رسمی خیرمقدم کیا گیا۔ صدر معزو نے ایئرپورٹ پر ذاتی طور پر ان کا استقبال کیا، اور دونوں رہنماؤں کے درمیان خوشگوار ماحول میں معانقہ ہوا۔ اس موقع پر مالے کے وزارت دفاع کی عمارت پر وزیر اعظم مودی کی ایک دیو قامت تصویر آویزاں کی گئی، جو اس تاریخی موقع کو نمایاں کرتی ہے۔ یہ دورہ نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کی توثیق ہے بلکہ ایک نئی سمت میں تعاون کے امکانات کو خاص طور پر علاقائی استحکام، سیکورٹی، اور ترقی کے مشترکہ مقاصد کے تناظر میں تقویت بھی دیتا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Indians in Germany: جرمنی میں ہندوستانیوں کی تعداد 4 لاکھ کے قریب، 70 ہزار طلبہ کر رہے ہیں اعلیٰ تعلیم حاصل

جرمنی میں ہندوستانی برادری کی موجودگی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ سستی تعلیم،…

9 hours ago

Manoj Bajpayee Raises A Question: منوج باجپائی کا سوال: جو لوگ سماج کے مسائل پر بات نہیں کرتے، انہیں اسٹار کا درجہ کیوں دیا جائے؟

ممبئی کے ’مکتی آڈیٹوریم‘ میں منعقدہ تقریب کے دوران اداکار منوج باجپائی نے فلمی ستاروں…

10 hours ago