قومی

PM Modi’s press address in Brazil: ’’یہ اعزاز 140 کروڑ بھارتیوں کے لیے باعث فخر ‘‘، پی ایم مودی نے برازیل کے اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازے جانے کے بعد پریس سے کیا خطاب

وزیراعظم نریندر مودی نے برازیل کے سرکاری دورے کے دوران ماحولیات، توانائی، دفاع اور اقتصادی شراکت داری جیسے کلیدی شعبوں پر دوطرفہ تعلقات کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ برازیل کے صدر لولا دا سلوا کے ساتھ ملاقات اور مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران مودی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور ماحولیاتی تحفظ و صاف توانائی دونوں کی ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیراعظم مودی نے صدر لولا کے گرم جوش استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ برازیل کا سب سے بڑا سول اعزاز ’’گرینڈ کالر آف دی نیشنل آرڈر آف دی ستھرن کراس‘‘ صرف ان کے لیے نہیں بلکہ 140 کروڑ بھارتی عوام کے لیے باعثِ فخر ہے۔ انھوں  نے اس اعزاز کو بھارت-برازیل دوستی اور صدر لولا کی بھارت سے گہری وابستگی کے نام وقف کیا۔

یہ معاہدہ دونوں ممالک کی ترقی کو نئی رفتار دے گا: پی ایم مودی

پی ایم مودی نے کہا کہ آج ہونے والا معاہدہ بھارت اور برازیل کے گرین انرجی کے اہداف کو نئی رفتار دے گا۔ اس موقع پر پی ایم مودی نے صدر لولا کو COP 30 ماحولیاتی کانفرنس کی برازیل میں میزبانی پر مبارکباد پیش کی  اور اس میں بھرپور بھارتی شرکت کی یقین دہانی بھی کروائی۔ وہیں دفاعی تعاون کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے اسے ’’گہرے باہمی اعتماد‘‘ کی علامت قرار دیا اور کہا کہ دونوں ممالک اپنی دفاعی صنعتوں کو قریب لانے کی کوشش جاری رکھیں گے۔

وزیراعظم مودی نے اعلان کیا کہ آئندہ پانچ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارتی حجم کو 20 ارب امریکی ڈالر تک بڑھایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ’’فٹبال برازیل کی روح ہے اورکرکٹ بھارت کی جان۔ گیند چاہے گول میں ڈالی جائے یا باؤنڈری کے پار، 20 ارب ڈالر کی پارٹنرشپ ناممکن نہیں ہے۔ ‘‘ پی ایم مودی کا یہ یہ خطاب دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے اسٹریٹجک، اقتصادی اور ثقافتی تعلقات کا مظہر تھا، جسے ماہرین ایک نئے دور کی شروعات قرار دے رہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

6 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

7 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

8 hours ago