جاپان کے وزیر اعظم شیگیرو ایشیبا اور بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان جمعہ کو ٹوکیو میں اہم دو طرفہ ملاقات ہوئی، جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا۔ اعلامیے میں آئندہ دس سالوں میں سیکیورٹی تعاون، اقتصادی روابط اور تکنیکی ترقی کو فروغ دینے کے لیے تفصیلی روڈ میپ پیش کیا گیا۔ وزیر اعظم مودی نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’ہم نے آئندہ 10 برسوں کے دوران جاپان سے بھارت میں 10 کھرب ین کی سرمایہ کاری کا ہدف مقرر کیا ہے۔ اس دوران خاص طور پر بھارت اور جاپان کی چھوٹی اور درمیانی صنعتوں اور اسٹارٹ اپس کو جوڑنے پر زور دیا جائے گا۔‘‘ پی ایم مودی نے مزید بتایا کہ دونوں ممالک مصنوعی ذہانت (AI)، سیمی کنڈکٹرز، ماحولیاتی تحفظ، اور طبی شعبے میں بھی اشتراک کو وسعت دیں گے۔
15واں سالانہ بھارت-جاپان سربراہی اجلاس
یہ ملاقات بھارت اور جاپان کے درمیان 15ویں سالانہ سربراہی اجلاس کے تحت ہوئی، جس کے بعد دونوں ملکوں نے طویل المدتی باہمی تعلقات کے وژن سے متعلق مزید دو اہم دستاویزات کا تبادلہ بھی کیا۔ وزیر اعظم مودی نے اسے ’’بھارت-جاپان شراکت داری کے ایک نئے اور سنہری باب کا آغاز‘‘ قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’میں نے بھارت-جاپان بزنس فورم میں بھی جاپانی کمپنیوں کو پیغام دیا کہ ‘Make in India, Make for the World’۔ ہم نے آج جو بات چیت کی وہ نتیجہ خیز اور بامقصد رہی۔ ہمارا اتفاق ہے کہ ہماری شراکت داری نہ صرف دونوں ممالک کے لیے بلکہ عالمی امن و استحکام کے لیے بھی اہم ہے۔‘‘
جاپانی وزیر اعظم نے دیا ہند جاپان دوستی کا تاریخی حوالہ
جاپانی وزیر اعظم شیگیرو ایشیبا نے وزیر اعظم مودی اور ان کے وفد کا استقبال کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان گہرے روحانی اور ثقافتی رشتے کو اجاگر کیا۔ انھوں نے کہا ک ’’ہماری دوستی چھٹی صدی سے جاری ہے، جب بدھ مت جاپان آیا۔ ہم ایک دوسرے کو ثقافتی اور روحانی طور پر متاثر کرتے آئے ہیں۔‘‘ واضح رہے کہ وزیر اعظم مودی مئی 2023 کے بعد پہلی بار جاپان کے دو روزہ سرکاری دورے پر پہنچے، جہاں انھیں شاندار استقبالیہ اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ یہ دورہ 29 سے 30 اگست تک جاری رہے گا۔ اس کے بعد وہ چین کے شہر تیانجن روانہ ہوں گے جہاں وہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
بھارت ایکسپریس اردو
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے سرکاری ایکس ہینڈل پرایک خصوصی ویڈیو گرافک شیئر…
ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد صوبے کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے اتوار کے روز…
پولیس وین میں بیٹھنے سے پہلے عمران خان نے احتجاج میں شرکت کی وجہ بھی…
تقریباً 10 سال تک ٹیلی ویژن سے دور رہنے کے بعد کانچی کول کی واپسی…
افغانستان نے اپنے آخری چھ وکٹیں صرف 29 رنز کے اضافے پر گنوا دیں۔ افغانستان…
عدالت نے کہا کہ سوربھ بھاردواج کی پوسٹس اور ویڈیوز کو الگ الگ حصوں میں…