نئی دہلی: انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) نے جمعہ کو جی ایس ایل وی-ایف 17 راکٹ کے ذریعے جدید ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ ’ای او ایس-05‘ کو کامیابی کے ساتھ خلا میں روانہ کیا۔ اس کامیابی پر وزیر اعظم نریندر مودی نے اسرو کو مبارکباد دیتے ہوئے اسے ملک کے لیے فخر کا لمحہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی بھارت کے خلائی شعبے میں بہترین کارکردگی، جدت اور بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کی عکاس ہے۔
18 منٹ بعد مقررہ مدار میں پہنچا سیٹلائٹ
اسرو کے مطابق ای او ایس-05 سیٹلائٹ کو اسپیس پورٹ سے پرواز کے تقریباً 18 منٹ بعد مقررہ سب جیو سنکرونس ٹرانسفر آربٹ میں کامیابی کے ساتھ قائم کردیا گیا۔ اس مشن سے وابستہ ایک سینئر سائنسداں نے سیٹلائٹ کو ’eye in the sky‘ قرار دیا ہے۔ یہ سیٹلائٹ حقیقی وقت میں تصاویر فراہم کرے گا، جس سے زراعت، قدرتی آفات سے نمٹنے اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ سمیت کئی اہم شعبوں میں ملک کو مدد ملے گی۔
مودی نے اسرو کی کامیابی کو سراہا
وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ اسرو کی یہ ایک اور شاندار کامیابی اور ملک کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ای او ایس-05 کو جیو سنکرونس آربٹ تک پہنچانے والے جی ایس ایل وی-ایف 17 کی کامیاب لانچنگ بھارت کے خلائی شعبے میں بہترین کارکردگی، جدت اور بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کو ظاہر کرتی ہے۔ مودی نے مزید کہا کہ اسرو اور بھارتی صنعت کے درمیان بڑھتی ہوئی شراکت داری ملک کے خلائی پروگرام کو نئی طاقت اور وسعت دے رہی ہے، ساتھ ہی پورے خلائی ایکو سسٹم میں بھارت کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
Yet another outstanding achievement by ISRO and a proud moment for our nation.
The successful launch of GSLV-F17 carrying EOS-05, India’s first-ever imaging satellite from Geosynchronous orbit is a reflection of the excellence, innovation and growing capabilities that define… https://t.co/fXzwnSmwAF
— Narendra Modi (@narendramodi) September 4, 2026
رواں مالی سال میں اسرو کی پہلی کامیابی
اسرو کے سربراہ وی نارائنن نے بتایا کہ ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ جی ایس ایل وی-ایف 17/ای او ایس-05 کی لانچنگ رواں مالی سال میں اسرو کی پہلی بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سخت محنت کا نتیجہ مزید کام کی صورت میں سامنے آتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسرو کی ٹیم مختلف صنعتوں اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر گگن یان کے پہلے بغیر عملے والے مشن پر کام کر رہی ہے۔ رواں کیلنڈر سال میں اس مشن کی لانچنگ کے لیے منظم اور تیز رفتار طریقے سے تیاریاں جاری ہیں۔ اسرو سربراہ نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں رواں مالی سال مزید 6 لانچ کا ہدف رکھا گیا ہے، جن میں نیویگیشن سیٹلائٹ این وی ایس-03 بھی شامل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ای او ایس-05 کی آپریشنل زندگی 9 سال ہے۔ اسرو سربراہ نے ان قیاس آرائیوں کو بھی مسترد کردیا کہ یہ سیٹلائٹ ’جاسوسی سیٹلائٹ‘ ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
امریکہ چین، یورپی یونین اور بھارت سمیت کئی معیشتوں سے درآمد ہونے والی اشیا پر…
اتر پردیش اسمبلی انتخابات 2027 سے پہلے سماجوادی پارٹی نے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست…
اداکار فیصل ملک کا کہنا ہے کہ ’پنچایت‘ کی مضبوط کہانی اور حقیقت سے قریب…
گزشتہ ہفتے ایک سال سے زائد عرصے کی کم ترین سطح پر پہنچنے کے بعد…
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت میں دھند اور کہرے کے باعث ہونے والے…
سرکاری پولی ٹیکنک اور گیبیون دیوار کا سنگ بنیاد، سمندری سلامتی پر اعلیٰ سطحی میٹنگ؛…