پی ایم مودی نے ہندوستان کے 52 ویں چیف جسٹس جسٹس بی آر گوائی کو دی مبارکباد
نئی دہلی: جسٹس بی آر گوائی نے بدھ کے روز ہندوستان کے 52ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جسٹس بی آر گوائی کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے CJI جسٹس بی آر کو ان کے مدت کار کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’سپریم کورٹ آف انڈیا کے چیف جسٹس کے طور پر جسٹس بھوشن رام کرشن گوائی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ ان کی مدت کار کے لیے نیک خواہشات۔‘‘
صدر دروپدی مرمو نے بدھ کی صبح راشٹرپتی بھون میں جسٹس بی آر گوائی کو ہندوستان کے 52 ویں سی جی آئی کے طور پر عہدے کا حلف دلایا۔ صدر کے دفتر نے بھی ایکس اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کی۔ انہوں نے ایکس پر لکھا، ’’جسٹس بھوشن رام کرشنا گوائی نے راشٹرپتی بھون میں سپریم کورٹ آف انڈیا کے چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا۔”
اس کے علاوہ، نائب صدر کے دفتر نے ایکس پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ‘‘نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے آج راشٹرپتی بھون میں جسٹس بھوشن رام کرشن گوائی کی 52 ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔‘‘
آپ کو بتاتے چلیں کہ سابق CJI سنجیو کھنہ کی مدت کار 13 مئی کو ختم ہو گئی تھی، ان کی مدت کار صرف سات ماہ تھی۔ گوائی ملک کے دوسرے دلت چیف جسٹس ہیں۔ ان سے پہلے جسٹس کے جی بالاکرشنن اس عہدے پر فائز تھے۔ جسٹس بالاکرشنن سال 2007 میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس بنے۔
سپریم کورٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر دی گئی معلومات کے مطابق جسٹس بھوشن رام کرشن گوائی 24 نومبر 1960 کو امراوتی، مہاراشٹر میں پیدا ہوئے۔ وہ 16 مارچ 1985 کو قانونی پیشے میں داخل ہوئے اور ابتدائی طور پر آنجہانی راجہ ایس بھوسلے کے ساتھ کام کیا، جو سابق ایڈوکیٹ جنرل اور ہائی کورٹ کے جج تھے۔ 1987 سے 1990 تک، انہوں نے بمبئی ہائی کورٹ میں ایک آزاد وکیل کی حیثیت سے پریکٹس کی، اور اس کے بعد، بنیادی طور پر ناگپور بنچ کے سامنے مقدمات کی بحث کی۔
بھارت ایکسپریس۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سیوا تیرتھ میں وزرا کے لیے چنتن شِور شروع کیا…
ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) کی قانونی معاونت اور…
میرٹھ کے لِساڑی گیٹ علاقے میں شراب کی دکان پر مقررہ قیمت سے زیادہ رقم…
اتر پردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے بہوجن سماج پارٹی میں بڑا تنظیمی ردوبدل، مایاوتی نے…
دہلی کے شالی مار باغ میں مسجد اور اس کے آس پاس کی مبینہ غیر…