نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے اتوار کو انّاہت سنگھ کی عالمی اسکواش جونیئر چیمپئن شپ میں تاریخی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی یہ شاندار کامیابی نوجوانوں میں اسکواش کو مقبول بنانے میں مدد دے گی۔ اناہت سنگھ نے ہفتہ کو مصر کی رقیہ سالم کو گرلز سنگلز کے فائنل میں 3-0 سے شکست دے کر تاریخ رقم کی اور عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کا خطاب جیتنے والی پہلی ہندوستانی کھلاڑی بن گئیں۔ وزیراعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں اناہت کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ان کا تاریخی طلائی تمغہ مزید نوجوانوں کو اسکواش اپنانے کی ترغیب دے گا۔
A historic feat at the 2026 World Junior Squash Championship.
Proud of Anahat Singh for winning the Gold Medal and becoming the first Indian squash player ever to win the World Junior Championship title. This accomplishment will further popularise squash among the youth.… pic.twitter.com/NtvHnrKNDQ
— Narendra Modi (@narendramodi) July 26, 2026
’یہ کامیابی نوجوانوں میں اسکواش کو مزید مقبول بنائے گی‘
پی ایم مودی نے کہا ’’2026 عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں ایک تاریخی کامیابی۔ طلائی تمغہ جیتنے اور عالمی جونیئر چیمپئن شپ کا خطاب حاصل کرنے والی پہلی ہندوستانی اسکواش کھلاڑی بننے پر اناہت سنگھ پر فخر ہے۔ یہ کامیابی نوجوانوں میں اسکواش کو مزید مقبول بنائے گی۔‘‘ ٹاپ سیڈ اور ہندوستان کی نمبر ایک کھلاڑی اناہت نے دوسری سیڈ رقیہ سالم کو 11-3، 11-7، 11-9 سے شکست دے کر تاریخی خطاب اپنے نام کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ انّاہت نے 2005 میں جوشنا چنپا کے رنر اپ رہنے کے ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، جو دو دہائیوں سے زیادہ عرصے تک جونیئر عالمی چیمپئن شپ میں ہندوستان کی بہترین کارکردگی تھی۔
مصر کی 2011 سے جاری بالادستی کا خاتمہ
18 سالہ اناہت نے پورے فائنل میں مکمل کنٹرول برقرار رکھا۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے چھ میچوں میں صرف دو گیم ہار کر شاندار مہم مکمل کی۔ اناہت نے آسٹریلیا کی کوالیفائر للی ولسن کے خلاف سیدھے گیمز میں کامیابی کے ساتھ اپنی مہم کا آغاز کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ہانگ کانگ چین کی پائی ین کلوی لو اور ملیشیا کی ڈوئس یی سان لی کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ کوارٹر فائنل میں انہوں نے مصر کی حبیبہ رزق کو 3-1 سے شکست دی، جبکہ سیمی فائنل میں ایک اور مصری کھلاڑی بارب سامح کو 3-1 سے ہرا کر فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔ رقیہ سالم کے خلاف فائنل میں کامیابی کے ساتھ جونیئر گرلز عالمی چیمپئن شپ میں مصر کی بالادستی کا بھی خاتمہ ہوگیا۔ مصری کھلاڑی 2011 سے اس خطاب پر قابض تھیں۔ اناہت نے گزشتہ سال قاہرہ میں کانسے کا تمغہ جیت کر جونیئر عالمی چیمپئن شپ میں ہندوستان کے 15 سالہ انفرادی تمغے کے انتظار کو ختم کیا تھا۔ اس بار انہوں نے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا۔ اناہت اس وقت سینئر پی ایس اے ٹور کی عالمی درجہ بندی میں 20ویں نمبر پر ہیں۔ اب وہ اپنی تاریخی کامیابی کو مزید آگے بڑھانے کی کوشش کریں گی، جبکہ اسکواش لاس اینجلس 2028 اولمپک کھیلوں میں پہلی بار اولمپک کھیل کے طور پر شامل ہونے جا رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
19 سالہ پوجا نے خواتین کے ہائی جمپ فائنل میں 1.84 میٹر کی چھلانگ لگا…
اسٹینڈ اَپ کامیڈین کنال کامرا نے سپریم کورٹ کی 7 رکنی آئینی بنچ کے سامنے…
نئی دہلی میں ’عصری کتھک، روایت، جدت اور اظہار‘ کے موضوع پر خصوصی ثقافتی پروگرام…
بہار کے سپول میں SH-91 سڑک پر محمد ذیشان خان کو مبینہ طور پر زبردستی…
اکتوبر 2026 میں بینکنگ، ATM سے پیسے نکالنا، LPG KYC، FD، چھوٹی بچت اسکیموں اور…
چمپارن پشتے کے تین مقامات پر شگاف پڑنے سے بگہا میں سیلاب کی صورتحال سنگین،…