قومی

PM Modi congratulated CM of Himachal Pradesh on his birthday: وزیر اعظم مودی نے ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھو کو یومِ پیدائش کی مبارکباد دی، وزیر اعلیٰ نے ادا کیا شکریہ

جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی نے ہماچل پردیش کے وزیر اعلی سکھویندر سنگھ سکھو کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی صحت مند اور لمبی زندگی کے لیے دعا کی۔ وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ’’ہماچل پردیش کے وزیر اعلی جناب سکھویندر سنگھ سکھو جی کو سالگرہ کی مبارکباد۔ ان کی لمبی اور صحت مند زندگی کے لیے دعا گو ہوں۔‘‘ وہیں وزیر اعلیٰ سکھو نے بھی وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے ٹویٹ کو شیئر کیا اور ؛لکھا ’’آپ کی نیک خواہشات کا تہہ دل سے شکریہ، عزت مآب وزیر اعظم جی!‘‘۔

سی ایم سکھو کی 62 ویں سالگرہ کی تقریبات بدھ کے روز ان کی سرکاری رہائش گاہ میں منعقد کی گئیں، جہاں کابینہ کے وزراء، مختلف سیاسی جماعتوں کے ایم ایل ایز، سرکاری عہدیداروں اور حامیوں سمیت ایک بڑا اجتماع ان کو مبارکباد پیش کرنے کے لیے اکٹھا ہوا تھا۔ سکھو نے روایتی لباس میں اس تقریب میں شرکت کی اور چاہنے والوں کے ساتھ رقص بھی کیا۔وہیں پارٹی اراکین نے کیک کاٹا اور وزیر اعلیٰ کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔

ہماچل پردیش کے گورنر شیو پرتاپ شکلا نے بھی فون کال پر وزیر اعلیٰ کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر ریاستی یوتھ کانگریس نے شملہ کے رج میں خون کے عطیہ کی مہم کا اہتمام کیا۔ وزیر اعلیٰ نے سماجی بیدار کے لیے ایک ’’واکتھون‘‘ کو بھی ہری جھنڈی دکھائی۔ ہماچل پردیش سیکرٹریٹ سروسز اسپورٹس کنٹرول بورڈ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والا یہ پروگرام سیکرٹریٹ سے شروع ہوا اور مال روڈ سے ہوتا ہوا واپس اسی مقام پر اختتام پذیر ہوا۔

تقریبات کے دوران وزیر اعلیٰ نے حلوہ تقسیم کیا اور اوکوور تک ’’واکتھون‘‘ میں حصہ لیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ واکتھون کا مقصد سڑک کی حفاظت، ماحولیاتی تحفظ اور سماجی تحفظات جیسے مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ وہیں اسمبلی پہنچنے پر اسپیکر کلدیپ سنگھ پٹھانیا نے ایک فریم شدہ تصویر کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔ اس تقریب میں وزیر صنعت ہرشوردھن چوہان بھی شامل ہوئے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

INDIA Alliance:ملک اور یوپی کا مسلمان تمہاری ذاتی جاگیر نہیں، انڈیا اتحاد پر برسے اسدالدین اویسی

اپوزیشن پر حملہ کرتے ہوئے اویسی نے کہا، سماج وادی پارٹی کے لوگوں اور تمہارے…

47 minutes ago

RBI MPC’s three-day meeting begins: آر بی آئی کی ایم پی سی کی 3 روزہ میٹنگ شروع، 7 اکتوبر کو شرح سود پر ہوگا فیصلہ

اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جغرافیائی سیاسی کشیدگی،…

2 hours ago

PM Modi and Swiss President to Meet Today: بھارت-سوئٹزرلینڈ تعلقات میں نئے باب کا آغاز، پی ایم مودی اور سوئس صدر کے درمیان آج ہوگی اہم ملاقات

اعلیٰ سطحی ملاقات کا اہم ایجنڈا دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں…

4 hours ago