قومی

PM Modi condoles passing of SL Bhyrappa: وزیراعظم مودی کا ’’بے خوف اور لازوال مفکر‘‘ممتاز کنڑ ادیب ایس ایل بھیرپا کے انتقال پر اظہار تعزیت

نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز معروف کنڑ ادیب اور مفکر ایس ایل بھیرپا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے انہیں ایک ایسا بلند پایہ شخصیت قرار دیا ’’جس نے قوم کے ضمیر کو جھنجھوڑا اور بھارت کی روح میں جھانکنے کی جرأت کی۔‘‘ 94 سالہ مقبول ناول نگار اور فلسفی بھیرپا کا انتقال آج بنگلورو کے ایک اسپتال میں ہوا۔

’قوم کے ضمیر کو جھنجھوڑنے والے ادیب‘

وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھیرپا نے ہندوستانی ادب، خاص طور پر کنڑ زبان میں اپنی گہری چھاپ چھوڑی۔ ان کی تحریروں نے تاریخ، فلسفہ اور سماجی مسائل پر بے خوفانہ اظہار کے ذریعے نسل در نسل قارئین کو متاثر کیا۔ وزیراعظم مودی نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا: ’’شری ایس ایل بھیرپا جی کے انتقال کے ساتھ ہم نے ایک عظیم المرتبت ہستی کو کھو دیا ہے جس نے ہمارے ضمیر کو جھنجھوڑا اور بھارت کی روح میں گہرائی تک جھانکا۔ وہ ایک بے خوف اور لازوال مفکر تھے جنہوں نے کنڑ ادب کو اپنی فکر انگیز تحریروں سے مالامال کیا۔ ان کی تحریروں نے نسلوں کو سوچنے، سوال کرنے اور معاشرے سے گہری وابستگی قائم کرنے کی ترغیب دی۔‘‘ وزیراعظم مودی نے مزید کہا کہ بھیرپا کی تاریخ اور ثقافت کے تئیں غیر متزلزل وابستگی آئندہ برسوں تک ذہنوں کو متاثر کرتی رہے گی۔ ’’اس دکھ کی گھڑی میں میری دعائیں ان کے اہلِ خانہ اور چاہنے والوں کے ساتھ ہیں۔ اوم شانتی۔‘‘

ایوارڈز اور اعزازات

بھیرپا کو 2011 میں سرسوتی سمان سے نوازا گیا تھا۔ 2015 میں انہوں نے ساہتیہ اکادمی ایوارڈ حاصل کیا۔ 2016 میں انہیں پدم شری اور 2023 میں پدم بھوشن کا اعزاز ملا۔ ادب اور تعلیم کے شعبے میں ان کی نمایاں خدمات کو ان اعزازات کے ذریعے تسلیم کیا گیا۔ اس کے علاوہ وہ این سی ای آر ٹی کے رکن بھی رہے اور اپنی فکری بصیرت سے تعلیمی پالیسیوں پر گہرا اثر ڈالا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

Home Minister Amit Shah: کیجریوال نے تحریک کے نام پر اقتدار ہتھیایا اور بدعنوانی کے علاوہ کچھ نہیں کیا: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ

مرکزی وزیر داخلہ اور وزیر تعاون امت شاہ نے جمعرات کو نئی دہلی کے دوارکا…

1 hour ago

India-Poland Strengthen Ties: ہندوستان اور پولینڈ نے دفاع، خلائی تحقیق اور جوہری توانائی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا- وزیر اعظم مودی

وزیر اعظم نریندر مودی اور پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونالڈ ٹسک کی حیدرآباد ہاؤس میں…

1 hour ago