قومی

PM Modi Condoles Demise Of Mukul Roy: سابق مرکزی وزیر مکل رائے کے انتقال پر وزیر اعظم مودی کا اظہار تعزیت، مختلف جماعتوں کے لیڈروں نے بھی پیش کیا خراج عقیدت

نئی دہلی/کولکاتا: وزیر اعظم نریندر مودی نے سابق مرکزی وزیر مکل رائے کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ مکل رائے کا پیر کی رات تقریباً ڈیڑھ بجے کولکاتا کے ایک نجی اسپتال میں انتقال ہو گیا۔ وہ طویل عرصے سے مختلف بیماریوں میں مبتلا تھے اور زیر علاج تھے۔ وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ مکل رائے کے انتقال کی خبر سے انہیں شدید دکھ پہنچا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ مکل رائے کو ان کے وسیع سیاسی تجربے اور سماجی خدمات کے لیے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیر اعظم نے سوگوار خاندان اور ان کے حامیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ”اوم شانتی“۔

مغربی بنگال اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور بی جے پی لیڈر سویندو ادھیکاری نے بھی مکل رائے کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایک سینئر اور تجربہ کار لیڈر کے انتقال سے سیاسی حلقوں میں خلا پیدا ہو گیا ہے۔ انہوں نے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ ادھر ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مکل رائے کے انتقال سے بنگال کی سیاسی تاریخ کا ایک اہم دور اختتام پذیر ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ مکل رائے ایک انتہائی تجربہ کار لیڈر تھے اور ریاست کی عوامی و سیاسی زندگی میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترنمول کانگریس کے بانی ستون کے طور پر انہوں نے ابتدائی برسوں میں پارٹی کو منظم اور مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

73 سالہ مکل رائے کا کولکاتا کے ایک نجی اسپتال میں علاج جاری تھا۔ ان کے بیٹے سبھرانشو رائے نے تصدیق کی کہ پیر کی رات تقریباً 1:30 بجے ان کے والد نے آخری سانس لی۔ قریبی ذرائع کے مطابق وہ کافی عرصے سے صحت کے مسائل سے دوچار تھے اور علاج کا خاطر خواہ اثر نہیں ہو رہا تھا۔

مکل رائے ترنمول کانگریس کے بانی اراکین میں شامل تھے اور انہیں وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے قریبی ساتھیوں میں شمار کیا جاتا تھا۔ وہ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ کی حکومت میں ریلوے وزیر بھی رہ چکے تھے۔ سیاسی سفر کے دوران انہوں نے 2017 میں ترنمول کانگریس چھوڑ کر بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور 2021 میں کرشن نگر (شمالی) اسمبلی حلقے سے کامیابی حاصل کی۔ تاہم چند ماہ بعد وہ دوبارہ ترنمول کانگریس میں واپس آ گئے تھے۔ ان کے انتقال پر مختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈروں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Sibghatullah

Recent Posts

Ayushman Bharat 8 Years: ’دنیا کی سب سے بڑی ہیلتھ اسکیم‘، آیوشمان بھارت کے 8 سال مکمل ہونے پر پی ایم مودی نے کیا کہا؟

مرکزی حکومت کی اہم اور دنیا کی سب سے بڑی صحت بیمہ اسکیم ’آیوشمان بھارت‘…

5 minutes ago

Gold Flake Cigarettes Get Costlier: گولڈ فلیک سگریٹ ہوئی مہنگی، جانئے 10 اور 20 سگریٹ والے پیکٹ کی نئی قیمت

سگریٹ کی قیمتوں میں اضافے کی ایک بڑی وجہ رواں سال نافذ کیا گیا نیا…

1 hour ago