قومی

PM Modi concludes visit to Ghana: وزیراعظم مودی کا گھانا کا دورہ مکمل، پانچ ملکی دورے کے دوسرے مرحلے کے لیے ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو روانہ

آکرا/گھانا: وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز گھانا کے دارالحکومت آکرا سے روانگی اختیار کی، جہاں انہوں نے اپنے پانچ ملکی غیر ملکی دورے کا پہلا مرحلہ مکمل کیا۔ اب وہ دوسرے مرحلے میں 3 جولائی سے 4 جولائی تک کے سرکاری دورے پر ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو روانہ ہو رہے ہیں۔ یہ پہلا موقع تھا جب وزیر اعظم مودی نے مغربی افریقی ملک گھانا کا دورہ کیا، اور گزشتہ 30 برسوں میں کسی بھی بھارتی وزیر اعظم کا یہ پہلا دورہ تھا۔

گھانا میں موجود بھارتی برادری سے ملاقات

روانگی سے قبل وزیر اعظم نے گھانا میں موجود بھارتی برادری سے ملاقات کی، جہاں انہیں زبردست محبت اور گرمجوشی سے خوش آمدید کہا گیا۔ دورے کے دوران، وزیر اعظم مودی نے گھانا کے صدر جان مہاما سے دوطرفہ ملاقات کی، جس میں دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط شراکت داری کا جائزہ لیا گیا اور معیشت، توانائی، دفاع اور ترقیاتی تعاون جیسے شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر گفتگو ہوئی۔ وزیر اعظم مودی نے گھانا کے ساتھ تعلقات کو جامع شراکت داری (Comprehensive Partnership) کے درجے تک بلند کیا، اور اہم معدنیات، دفاع، سمندری سلامتی اور توانائی کے شعبوں میں قریبی اشتراک کی وسیع گنجائش پر زور دیا۔

بھارت-گھانا کے درمیان قریبی تعاون کی بے پناہ گنجائش

ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر اعظم نے لکھا کہ بھارت اور گھانا کے درمیان اہم معدنیات، دفاع، سمندری سلامتی اور توانائی جیسے شعبوں میں قریبی تعاون کی بے پناہ گنجائش موجود ہے۔ ہم نے ثقافتی روابط کو بڑھانے پر بھی گفتگو کی۔ وزیر اعظم نے گھانا کے صدر کے ساتھ اپنی بات چیت کو انتہائی نتیجہ خیز قرار دیا، اور بتایا کہ ملاقات میں تجارت، معیشت، فِن ٹیک، ہنر سازی، صحت عامہ اور دیگر شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دورے کے دوران گھانا کے صدر جان مہاما نے وزیر اعظم مودی کو ملک کا اعلیٰ ترین سول اعزاز آفیسر آف دی آرڈر آف دی اسٹار آف گھانا سے نوازا۔ وزیر اعظم نے اس اعزاز کو بے حد فخر اور اعزاز کی بات قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ صدر جان مہاما جی، گھانا کی حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ۔ میں یہ اعزاز بھارت کے 1.4 ارب عوام کی طرف سے عاجزی کے ساتھ قبول کرتا ہوں۔ وزیر اعظم مودی نے یہ اعزاز دونوں ملکوں کے نوجوانوں کے نام کرتے ہوئے کہا کہ میں یہ اعزاز ہمارے نوجوانوں کی اُمیدوں، ان کے روشن مستقبل، ہماری ثقافتی وراثت اور بھارت و گھانا کے تاریخی تعلقات کے نام کرتا ہوں۔

وزیراعظم مودی کا ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو کا یہ پہلا سرکاری دورہ

انہوں نے آج گھانا کی پارلیمنٹ سے بھی خطاب کیا اور کہا کہ بھارت اور گھانا کے درمیان تعلقات کی کوئی حد نہیں، بلکہ یہ دوستی گھانا کے مشہور شگر لوف انناس سے بھی زیادہ میٹھی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے آکرا میں واقع نکروما میموریل پارک کا دورہ بھی کیا اور گھانا کے بانی صدر اور افریقی آزادی تحریک کے ممتاز رہنما ڈاکٹر کوامے نکروما کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم مودی کا ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہوگا، اور 1999 کے بعد کسی بھارتی وزیر اعظم کا پہلا دوطرفہ دورہ ہے۔ وہ اس دورے کے دوران ارجنٹینا، برازیل، اور نمیبیا بھی جائیں گے۔ وزیر اعظم 5 جولائی سے 8 جولائی کے دوران برازیل کے دورے میں 17ویں BRICS سربراہی اجلاس 2025 میں شرکت کریں گے، جس کے بعد وہ ایک سرکاری ریاستی دورے پر جنوبی امریکی ملک برازیل بھی جائیں گے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

JMI Student Union Elections Will Held In 2027: جامعہ ملیہ اسلامیہ میں 2027 میں ہوں گے طلبہ یونین کے انتخابات، یونیورسٹی کا بڑا فیصلہ

طلبہ کی تحریک کے درمیان انتظامیہ نے جاری کیا حکم، 15 مئی 2027 تک طلبہ…

41 minutes ago

Indian Shooter Asian Games Gold Medal: راہی سرنوبت: این سی سی سے آغاز، عالمی سطح پر کی تاریخ رقم، ہندوستان کی بنیں گولڈن گرل

36ویں سالگرہ پر ہندوستان کی اسٹار نشانے باز کی متاثر کن کہانی، کامن ویلتھ گیمز،…

1 hour ago

Cuba US Sanctions: کیوبا کے حق میں بھارت کا اہم موقف، امریکی پابندیاں ختم کرنے کی قرارداد کی حمایت میں 130 ممالک نےدیا  ووٹ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکہ کی اقتصادی اور تجارتی پابندیاں ختم کرنے کی…

2 hours ago

Diljit Dosanjh Concert: دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ کے لیے دہلی میٹرو کی خصوصی تیاری، 30 اکتوبر کو رات 12 بجے تک چلیں گی ٹرینیں

جواہر لعل نہرو اسٹیڈیم میں ’اورا انڈیا ٹور 2026‘ کے دوران 70 ہزار سے زائد…

2 hours ago

Saharanpur Lighting: سہارنپور میں آسمانی بجلی گرنے سے مسجد کے مینار کا گنبد تباہ، جل گئے کئی الیکٹرانک آلات

اتر پردیش کے گنگوہ علاقے کے گاؤں گجران میں واقع مسجد پر آسمانی بجلی گرنے…

4 hours ago