بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور ٹائیگر شراف۔
ممبئی: بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر ٹائیگر شراف کی دل کھول کر تعریف کی ہے۔ انہوں نے ’بےپناہ‘ پوسٹ کرکے ٹائیگر کو مبارکباد دی۔ انہوں نے اداکار کے ڈانس مووز کی تعریف کی۔ اداکار اکشے کمار نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز سیکشن پر ٹائیگر شراف کے تازہ ترین گانے ’بےپناہ‘ کی ویڈیو شیئر کی۔ کلپ کے ساتھ، اکشے نے لکھا، ’’جب وہ ایکشن سے دھمال نہیں مچا رہے ہوتے ہیں، تو وہ اپنے ڈانس مووز سے اسٹیج پر آگ لگا رہے ہوتے ہیں۔‘‘
ٹائیگر شراف اور اکشے کمار نے ہدایت کار علی عباس ظفر کی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ اسی نام سے ایک ایکشن کامیڈی فلم 1998 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں امیتابھ بچن اور گووندا مرکزی کردار میں تھے اور دونوں کے ڈبل رول تھے۔ اس فلم کو ڈیوڈ دھون نے ڈائریکٹ کیا تھا۔
دونوں اداکار روہت شیٹی کے پولیس ڈرامے ’سنگھم اگین‘ میں بھی ایک ساتھ نظر آئے تھے۔ دونوں اکثر سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے لیے نوٹ اور ویڈیوز شیئر کرتے ہیں۔ ورک فرنٹ کی بات کریں تو اکشے حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’کَنَپا‘ میں شیوا کے کردار میں نظر آئے تھے۔ اس سے قبل وہ ’اوہ مائی گاڈ 2‘ میں شیوا کا کردار ادا کر چکے ہیں۔
’کنپپا‘ میں وشنو منچو، پربھاس، اکشے کمار، سرتھ کمار، موہن لال، کاجل اگروال، پریتی مکندن، موہن بابو، آر سرتھ کمار، ارپت رانکا، برہمانندم، برہما جی، شیوا بالاجی، کوشل مندا، راہل مادھو، دیوراج، مکیش رشی، راگھو بابو اور مدھو جیسے ادار کی ٹولی ہے۔ یہ فلم 27 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ اسے تیلگو، تمل، کنڑ، ملیالم، ہندی اور انگریزی زبانوں میں ریلیز کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ٹائیگر کی بات کریں تو حال ہی میں ان کا گانا ’بےپناہ‘ ریلیز ہوا ہے۔ فی الحال، وہ اپنی آنے والی فلم ’باغی 4‘ کی تیاریوں میں مصروف ہیں، جس کے ہدایت کار اے ہرشا ہیں۔ اس فلم میں ان کے علاوہ سنجے دت، سونم باجوہ اور ہرناز سندھو اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
پی ایم مودی نے کہا، ’’میں آپ تمام نوجوان ساتھیوں اور آپ کے اہل خانہ…
امتحان کے دوران پیش آنے والے اس واقعے کے بعد طالب علم کی موت ہوگئی۔…
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ گزشتہ 12 برسوں میں ماحولیات سے متعلق ہر شعبے…
این سی پی آئی کی رکن پارلیمنٹ سایونی گھوش نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے…
20ویں روزگار میلے میں منتخب کیے گئے 51 ہزار سے زائد نوجوان بھارت سرکار کی…
امت شاہ صبح 11 بجے ہبلی میں کے ایل ای جے جی ایم ایم میڈیکل…