قومی

PM Modi Cancels NDA Dinner Amid Widespread Floods: ملک کے کئی حصوں میں شدید اور سیلاب کی تباہ کاری کے سبب وزیر اعظم مودی نے این ڈی اے کے اراکین پارلیمنٹ کے لیے طے شدہ عشائیہ ملتوی کیا

وزیر اعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ پر 8 ستمبر کو این ڈی اے کے اراکینِ پارلیمنٹ کے لیے طے شدہ عشائیہ ملک کے مختلف حصوں میں شدید بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے ہفتے کے روز اس بات کی تصدیق کی۔ بی جے پی کے صدر اور مرکزی وزیر جے پی نڈا کی رہائش گاہ پر آج شب ہونے والا عشائیہ بھی اسی سبب منسوخ کر دیا گیا ہے۔ یہ عشائیے نائب صدر کے انتخاب سے ایک روز قبل رکھے گئے تھے، تاہم موجودہ قومی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے ان تقریبات کو ملتوی کر دیا گیا۔

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بھی جمعے کے روز شمالی ہند میں موسلادھار بارش، بادل پھٹنے اور سیلاب کے باعث ہونے والی انسانی اور مالی تباہی پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انھوں نے ایک پیغام میں کہا کہ ’’اس سال مانسون کے دوران جب بھی قدرتی آفات کی خبر ملی، دل دکھ سے بھر گیا۔ پہاڑی علاقوں میں بادل پھٹنے اور میدانی علاقوں میں سیلاب نے متعدد ریاستوں میں جان و مال کا بھاری نقصان کیا۔‘‘ صدر مرمو نے مزید کہا کہ قوم اس مشکل وقت میں متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور امدادی کارروائیوں میں مصروف افسران کی ہمت و جذبے کی تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہم سب مل کر اس چیلنج پر قابو پائیں گے۔‘‘

دریں اثنا پنجاب میں اطلاعات و تعلقات عامہ کے محکمے کے مطابق سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 43 ہو چکی ہے، جبکہ تین افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ وہیں ہماچل پردیش میں اس سال بارشوں سے 300 سے زائد اموات ہو چکی ہیں، جب کہ دہلی میں جمنا ندی خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں سے انخلا کا عمل جاری ہے۔ وہیں اتراکھنڈ میں شدید بارشوں کے باعث چار دھام یاترا اور گنگوتری-یمنوتری راستے متاثر ہوئے ہیں۔ ریاستی حکومت نے نقصانات کے ازالے کے لیے مرکز سے 5,702 کروڑ روپے کی امداد طلب کی ہے۔ دریں اثنا جموں و کشمیر میں بھی بادل پھٹنے کے سبب کافی نقصان ہوا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Dhruv Rathi Detained by Delhi Police: دہلی پولیس کی بڑی کارروائی، سی جے پی کے احتجاج سے پہلے یوٹیوبر دھروو راٹھی حراست میں

کروڑوں فالوورز والے یوٹیوبر کو گروگرام میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیے…

21 minutes ago

Aligarh Muslim University: آٹھ سال بعد اے ایم یو طلبہ یونین کے انتخابات کا اعلان، وعدوں پر عمل اور یونیورسٹی کے مستقبل کا سوال

طلبہ یونین محض ایک انتخابی ادارہ نہیں، بلکہ طلبہ کی آواز، ان کی قیادت، سیاسی…

41 minutes ago

Mamata Accuses Delhi Police of Abduction: ممتا بنرجی کا دہلی پولیس پر ’اغوا‘ کرنے کا الزام، تھانے میں دھرنے پر بیٹھیں

ٹی ایم سی کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ممتا بنرجی کو دہلی پولیس…

59 minutes ago

PM Modi’s Visit to Chennai: وزیر اعظم نریندر مودی کا چنئی دورہ، 13 ہزار کروڑ روپے سے زائد کے ترقیاتی منصوبوں کا دیں گے تحفہ

وزیر اعظم چنئی میٹرو ریل منصوبے کے دوسرے مرحلے میں پوناملّی-وڈاپالنی سیکشن کا افتتاح کریں…

1 hour ago