بھارت ایکسپریس اردو-
انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر میں جشن عیدمیلاد النبیﷺ کا اہتمام کیا گیا۔
نئی دہلی: عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر(12 ربیع الاول کے مبارک موقع پر) انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر(آئی آئی سی سی) کے بی ایس عبدالرحمان آڈیٹوریم میں سیرت النبیﷺ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس خصوصی تقریب کے دوران حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اورتعلیمات کو یاد کیا گیا، جو اس مبارک دن کا اصل نچوڑہے۔ اس تقریب کی صدارت انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکے صدراورسابق مرکزی وزیرسلمان خورشید نے کی جبکہ پدم شری پروفیسراخترالواسع، جماعت اسلامی ہند کے نائب امیرانجینئرسلیم، ڈاکٹرمرزا شفیق حسین شفق نے حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اوران کے بتائے ہوئے طریقوں سے متعلق اہم خطاب پیش کیا۔ اس موقع پرنعت، سلام اور دعا بھی پیش کی گئی، جس سے سامعین بہت محظوظ ہوئے۔ تقریب کی نظامت کی ذمہ داری ڈاکٹرحفیظ الرحمٰن نے انجام دیئے۔
اس موقع پرانڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکے صدرسلمان خورشید نے بھارت ایکسپریس اردو سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ یہی زندگی کا اہم مقصد ہے اورجینے کا طریقہ ہے، جو یہاں سے بتایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اب اس پرکچھ بھی کہنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہمارے مقررین نے بہت تفصیل سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں بالخصوص پنجاب کے لوگوں کی مدد کے لئے ہم سب جو بھی ممکن ہوگا، کریں گے کیونکہ اس سلسلے میں ہی آج ہماری میٹنگ بھی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو یہاں سے بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے اورشمع ان کو ہی روشن کرنی ہے۔ واضح رہے کہ انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کی طرف سے منعقدہ عیدمیلاد النبیﷺ پروگرام میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اوراخیرتک پورا آڈیٹوریم بھرا رہا۔ تمام سامعین نے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے پروگرام کوبہت پسند کیا۔ اس موقع پرانڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکے نائب صدرفرقان قریشی نے اظہارتشکرپیش کیا۔ انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرکے ممبران نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
وزیر اعلیٰ نے ایودھیا کے حوالے سے اکھلیش یادو کے سیاسی بیانات کا جواب دیتے…
کروڑوں فالوورز والے یوٹیوبر کو گروگرام میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیے…
طلبہ یونین محض ایک انتخابی ادارہ نہیں، بلکہ طلبہ کی آواز، ان کی قیادت، سیاسی…
زیلنسکی نے روس پر عائد پابندیوں میں نرمی کی مخالفت کی، امریکہ سے یوکرین اور…
ٹی ایم سی کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ ممتا بنرجی کو دہلی پولیس…
وزیر اعظم چنئی میٹرو ریل منصوبے کے دوسرے مرحلے میں پوناملّی-وڈاپالنی سیکشن کا افتتاح کریں…