قومی

PM Modi France Visit: پیرس میں صدر میکرون کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کی ملاقات، دونوں ممالک درمیان کئی معاہدے

ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے فرانس کے اپنے دو روزہ دورے کے دوسرے دن پیرس میں صدر ایمانوئل میکرون سے ملاقات کی۔ اس دوران فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے وزیر اعظم  مودی کی موجودگی میں کہا کہ ہم تاریخی یقین کی بنیاد پر آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا- ہندوستان اور فرانس مل کر مسائل کا حل تلاش کر سکتے ہیں۔ وزیر اعظم مودی کا خیرمقدم کرنے کے بعد، فرانسیسی صدر ایمینوئل میکرون نے بھی ٹویٹ کیا، انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ “عالمی تاریخ کا ایک بڑا، مستقبل میں فیصلہ کن کردار، ایک اسٹریٹجک پارٹنر اور ایک دوست کے طورپر ہمیں فخر ہے کہ وزیر اعظم مودی کو اپنے مہمان خصوصی کے طور پر خوش آمدید کہتے ہوئے جنہوں نے 14 جولائی کی پریڈ میں ہندوستان کی جانب سے حصہ لیا تھا۔

 

ہندوستان اور فرانس کی خلائی ایجنسیوں کے درمیان نئے معاہدوں پر دستخط

پیرس میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ آج ہندوستان میں چندریان کے کامیاب لانچ کو لے کر پورا ملک پرجوش ہے۔ یہ ہمارے سائنسدانوں کا بہت بڑا کارنامہ ہے۔ خلا کے میدان میں ہندوستان اور فرانس کا پرانا اور گہرا تعاون ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری خلائی ایجنسیوں کے درمیان نئے معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ اسی دوران، میکرون نے فرانسیسی طلباء اور ہندوستانی طلباء کے حوالے سے ایک اہم اعلان کیا۔

 

میکرون نے کہا  ہم 30,000 فرانسیسی طلباء کو ہندوستان بھیجیں گے

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ 2030 تک ہم 30,000 فرانسیسی طلبہ کو ہندوستان بھیجیں گے اور ہم ہندوستانی نوجوانوں کو موقع دینا چاہتے ہیں جو فرانس میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں، اس لیے ہم ویزا پالیسی کو اپنائیں گے۔ اس کے علاوہ ایمینوئل میکرون نے کہا کہ انہیں باسٹیل ڈے پریڈ میں پنجاب رجمنٹ کو دیکھ کر بہت فخر ہوا۔ انہوں نے کہا، “میں نے آج یہاں باسٹل ڈے پریڈ میں پنجاب رجمنٹ کو دیکھ کر بہت فخر محسوس کیا۔ اب ہم ایک تاریخی یقین کی بنیاد پر آگے بڑھ رہے ہیں کہ مل کر ہم عالمی بحرانوں کا حل تلاش کر سکتے ہیں۔

‘میک ان انڈیا اور خود انحصار ہندوستان میں فرانس ایک اہم شراکت دار ہے’

میک ان انڈیا اور خود انحصار ہندوستان میں فرانس کو ایک اہم پارٹنر کے طور پر بیان کرتے ہوئے وزیر اعظم  مودی نے کہا کہ دفاعی تعاون ہمارے تعلقات کا ایک بنیادی ستون رہا ہے۔ یہ دونوں ممالک کے درمیان گہرے باہمی اعتماد کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبدوزیں ہوں یا بحری جہاز، ہم نہ صرف اپنے لیے بلکہ تیسرے دوست ممالک کے تعاون کے لیے بھی مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔

پی ایم مودی کو فرانس کا سب سے بڑا اعزاز ملا

آج ہی وزیر اعظم نریندر مودی کو فرانس کے اعلیٰ ترین اعزاز ‘گرینڈ کراس آف لیجن آف آنر’ سے بھی نوازا گیا۔ نریندر مودی یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے بھارتی وزیراعظم بن گئے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Shyam Benegal Passes Away: معروف ہدایت کار شیام بینیگل نے 90 سال کی عمر میں دنیا کو کہا الوداع

شیام بینیگل کا اس دنیا سے رخصت ہونا پوری انڈسٹری کے لیے بہت بڑا نقصان…

39 minutes ago

Rajasthan Winter Vacation: راجستھان کے اسکولوں میں تعطیلات کا اعلان، جانئے کب اور کب تک رہے گی سردیوں کی چھٹی؟

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں پارہ مزید گرے گا۔ اس کے پیش…

1 hour ago

شام میں تختہ پلٹ کے بعد بشارالاسد کا بیوی نے بھی چھوڑ دیا ساتھ، اہلیہ اسماء الاسد نے طلاق کے لئے روس میں داخل کی عرضی

شام کے معزول صدربشارالاسد کو ماسکو میں پناہ تومل گئی ہے، لیکن وہ سنگین پابندیوں…

1 hour ago

Prahlad Joshi on Congress party:’آج کی فرضی کانگریس کی قیادت کر رہے ہیں جعلی گاندھی‘، مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس کو بنایا نشانہ

مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے کانگریس پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے اسے ”جعلی کانگریس“…

2 hours ago