قومی

IGI Airport becomes the first airport to have 4 runways: آئی جی آئی ہوائی اڈہ چار رن وے اور ایک ایلی ویٹیڈ ٹیکسی وے والا ملک کا پہلا ہوائی اڈہ بن گیا

IGI Airport becomes the first airport to have 4 runways: شہری ہوابازی  اور اسٹیل کے مرکزی وزیرجیوترادتیہ ایم سندھیا نے آج نئی دہلی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک نئے رن وے اور ایک دوہرے راستے والے ایلی ویٹیڈ ٹیکسی وے کا افتتاح کیا۔ اس کے ساتھ ہی آئی جی آئی ہوائی اڈہ نئی دہلی چار رن وے والا ملک کا پہلا ہوائی اڈہ بن گیا ہے اور ایلی ویٹیڈ ٹیکسی وے والا ملک کا پہلا ہوائی اڈہ بھی بن گیا ہے۔ پروگرام کے دوران جنرل (ڈاکٹر)وجے کمار سنگھ(سبکدوش)شہری ہوا بازی ، سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہوں کے وزیر مملکت  سنجیو کمار، ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے چیئر مین  جی ایم راؤ، گروپ چیئر مین ، جی ایم آر بھی موجود تھے۔

ایسٹرن کراس ٹیکسی وے(ای سی ٹی)لینڈنگ کے بعد اور ٹیک –آف سے پہلے مسافروں کے ذریعے ٹرمیک پر گزارے گئے وقت کو کم کرکے مسافروں کے بہتر محسوسات کو بڑھانے میں مدد کرے گا۔مزید یہ کہ چار رن و ے آپریشن اور ای سی ٹی سے آئی جی آئی اے کی صلاحیت میں غیر معمولی اضافہ ہوگا، جس سے یہ 1700 سے زیادہ ہوائی جہازوں کی آمدو رفت کو سنبھالنے میں اہل ہوجائے گا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے  جیوترادتیہ ایم سندھیا نے کہا ’’وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں شہری ہوابازی کا شعبہ نہ صرف ٹرانسپورٹ سیکٹر میں تعاون دے رہا ہے، بلکہ ہندوستان کی اقتصادی طاقت کو بڑھانے میں ایک اہم سبب بھی بن رہا ہے۔ آج ہندوستانی شہری ہوا بازی کے لئے بنیادی ڈھانچہ اور خدمات دونوں کے لحاظ سے ایک تاریخی دن ہے۔ ایسٹرن کراس ٹیکسی وے ہندوستان میں  اپنی طرح کا پہلا ٹیکسی وے ہے۔ ساتھ ہی سالانہ  اس ایلی ویٹیڈ ایسٹرن کراس ٹیکسی وے (ای سی ٹی)سے سالانہ بنیاد پر تقریباً 55ہزار ٹن سی او 2کے اخراج میں کمی دیکھنے کو ملے گی۔ساتھ ہی یہ ای سی ٹی چوتھے رن وے اور نئے مربوط ٹرمنل1 کے ساتھ دہلی ہوائی اڈے کو مستقبل کے لئے تیار کرے گا اور ایک اہم بین الاقوامی ہب بننے کے خواب کو پورا کرے گا۔

تکنیکی مداخلت کے ساتھ اس کی صلاحیت مسافروں کے بہتر محسوسات میں اضافہ کرے گی۔ا س سے ہوائی سیکٹر کا شمالی حصہ اور ہوائی سیکٹر کا جنوبی حصہ باآسانی ایک دوسرے سے جڑ جائیں گے۔اس کا مطلب ہے کہ ٹیکسی کے وقت میں 8 سے 8 منٹ کی کمی ۔ یہ رن وے د ہلی ہوائی اڈے کو 4رن وے والا ملک کا واحد ہوائی اڈہ بنا تا ہے۔ٹرمنل توسیع کے ساتھ یہ رن وے 109 ملین سے زیادہ لوگوں کو خدمات دینے کی صلاحیت پیدا کرے گا اور صلاحیت کے اعتبار سے اٹلانٹا کو پیچھے چھوڑ دے گا۔ اس صلاحیت کے ساتھ ہم بنیادی ڈھانچہ پہلو اور صلاحیت دونوں اعتبار سے اس پوزیشن میں آجائیں گے کہ ہندوستان میں بین الاقوامی شہری ہوا بازی کا ہب قائم کرسکیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Bharat Express

Recent Posts

سماج کے حاشیے پررہ رہے بچے پہنچیں ریلائنس کے ہملیزونڈرلینڈ کی سپنوں کی دنیا میں

 ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…

11 minutes ago

Winter Carnival: دہلی میونسپل کارپوریشن ساؤتھ ایکسٹینشن پارٹ 2 اسکول میں منایا گیا ونٹرکارنیول

کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…

19 minutes ago

Sheikh Haseena Extradition: شیخ حسینہ کو بنگلہ دیش واپس بھیجیں! یونس حکومت نے حوالگی کے لیے بھارت کو لکھا خط

بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…

22 minutes ago

Rahul Gandhi Visit Parbhani: مہاراشٹر پہنچنے پر راہل گاندھی کا بڑا دعویٰ، سومناتھ سوریہ ونشی کے قتل کے ذمہ دار ہیں سی ایم فڑنویس

مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…

33 minutes ago

UP News: موہن بھاگوت کے بیان پر اکھلیش یادو نے کہا – اگر وہ سی ایم کو ایک کال بھی کریں تو تنازع نہیں ہوگا

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…

58 minutes ago

Vinod Kambli health update: سابق بھارتی بلے باز ونود کامبلی کی طبیعت پھر سے ہوئی خراب، اسپتال میں ہوئے داخل

ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…

60 minutes ago